مسلمان کی عزت کے تحفظ اوراسکی مدد کرنے کی فضیلت
(۱۳۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو بھی اپنے مسلمان بھائی کی عزت کی حفاظت کرتاہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسکی جہنم سے حفاظت فرمائے گا۔ اسی موقع پر یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی،
وَکَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾
ترجمۂ کنزالایمان : اورہمارے ذمہ کرم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا ۔ (پ۱۲،الروم : ۴۷)
(شرح السنۃ ، کتاب البر والصلۃ ، باب الذب عن المسلمین ،ج۶، رقم ۳۴۲۲،ص۴۹۴)
(۱۳۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارمدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو اپنے بھائی کی مددکرنے کی طاقت رکھتا ہواوروہ اسکی پوشیدہ مدد کرے تو اللہ تبارک وتعالیٰ دنیا وآخرت میں اسکی مدد فرمائے گا۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الفتن ، باب فیمن قدر علی نصر مظلوم او انکار منکر ،ج۷رقم ۱۲۱۳۹،ص۵۲۷)
(۱۳۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم