(بخاری ، کتاب الزکوٰۃ ، باب التحریض علی الصدقۃ والشفاعۃ فیھا ،ج۱، رقم ۱۴۳۲، ص۴۸۳)
(۱۳۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' سب سے افضل صدقہ زبان کا صدقہ ہے ۔''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی،'' یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم ! زبان کا صدقہ کیا ہے ؟ ''فرمایا ،'' تمہاری وہ سفارش جس سے کسی قیدی کو رہائی دلادو ، کسی کا خون گرنے سے بچا لواور کوئی بھلائی اپنے بھائی کی طرف بڑھا دواوراس سے کوئی مصیبت دور کردو۔''
(شعب الایمان ، باب فی تعاون علی البر والتقوی ، ج۶، رقم ۷۶۸۳۔۷۶۸۳، ص۱۲۴)
(۱۳۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضورانور صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو کوئی اپنے مسلمان بھائی اورکسی صاحبِ حیثیت کے درمیان بھلائی پہنچنے یا تنگی کے آسان ہونے میں مددگار بنا تو اللہ تبارک