Brailvi Books

حسنِ اخلاق
49 - 74
کھول دیے ۔ یہاں تک کہ جب خوش ہوئے اس پر جو انہیں ملا تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا اب وہ آس ٹوٹے رہ گئے تو جڑ کا ٹ دی گئی ظالموں اوراس خوبیوں سراہا اللہ رب العزت سارے جہاں کا ۔(پ۷،الانعام: ۴۴۔۴۵)

(۱۲۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ'' اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس ہونا ، اللہ عزوجل کی مدد سے ناامید ہونا اوراللہ کی خفیہ تدبیر سے خود کو محفوظ تصور کرنا کبیرہ گناہوں سے بڑھ کر ہے۔''

(۱۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا خزیمہ بن ثابت اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' مظلوم کی بد دعاسے بچو کہ یہ آسمانوں پر اٹھائی جاتی ہے اوراللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے مجھے میرے عزت وجلال کی قسم میں تیری مدد ضرور کروں گااگرچہ کچھ تاخیر سے ہو۔''
     (الترغیب والترہیب ، کتاب القضاء ، باب من الظلم ،ج ۳،رقم ۲۰،ص۱۳۰)
(۱۲۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' مظلوم کی بد دعا سے بچو اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اس کا کفر تو اسکی اپنی جان پرہے ۔''
    (الترغیب والترہیب ، کتاب القضاء ، باب من الظلم ،ج ۳،رقم ۱۸،ص۱۳۰بتغیر قلیل)
 (۱۲۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' ظلم قیامت کے دن اندھیرا ہوگا ۔''
    (ترمذی ،کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی الظلم ، ج۳، رقم ۲۰۳۷، ص۴۱۵ )
 (۱۲۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورسرورِکونین
Flag Counter