Brailvi Books

حسنِ اخلاق
48 - 74
 (۱۲۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ عزوجل کے حضور ایک تختی ہے جس پر تین سو پندرہ احکام ثبت ہیں ۔ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے جو ان میں سے کسی ایک (حکم) پر عمل کرے لیکن میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے تو میں اس کو جنت میں داخل کروں گا۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب الایمان ، باب ،۱۔۷۔۲،ج۱، رقم۹۷، ص۱۸۸)
 (۱۲۳)۔۔۔۔۔۔ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا ، ''ایمان کے تین سو تینتیس احکام ہیں ۔جو ان میں سے بعض کی بھی پیروی کریگا جنت میں داخل ہوگا۔''
    (مجمع الزوائد ، کتاب الایمان ، باب ،۱۔۷۔۲،ج۱، رقم۹۸، ص۱۸۸)
مسلمان پر ظلم کرنے کی مذمت
 (۱۲۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عقطہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جب تم دیکھوکہ اللہ عزوجل کسی بندے کے گناہ گار ہونے کے باوجود اس پر عطاؤں کی بارش برسا رہا ہے تو یہ اللہ عزوجل کی اس کیلئے ڈھیل (یعنی مہلت) ہے ۔''
    (مسنداحمد،ج۶،رقم ۱۷۳۱۳،ص۱۲۲)
پھر حضوررسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے یہ آیات مبارکہ تلاوت فرمائی ،
   فَلَمَّا نَسُوۡا مَا  ذُکِّرُوۡا بِہٖ  فَتَحْنَا عَلَیۡہِمْ  اَبْوَابَ كُلِّ شَیۡءٍ ؕ حَتّٰی  اِذَا فَرِحُوۡابِمَاۤ  اُوۡتُوۡۤا اَخَذْنٰہُمۡ بَغْتَۃً  فَاِذَا ہُمۡ مُّبْلِسُوۡنَ ﴿۴۴﴾  فَقُطِعَ   دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ؕ وَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۵﴾
ترجمۂ کنزالایمان : پھر جب انہوں نے بھلادیا جو نصیحتیں ان کو کی گئی تھیں ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے
Flag Counter