Brailvi Books

حسنِ اخلاق
47 - 74
بخشے اوربے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق میں اچھائی کے دشمن بھی پیدا فرمائے ،پھر خیر اور اہلِ خیر کو ان کے لئے ناپسندیدہ بنا دیا ۔بھلائی کے طلب گاروں کو ان(کے شر) سے بچایا۔ ان کی مثال اس بارش جیسی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قحط زدہ زمین پر برسنے سے روک دیا اوراللہ عزوجل نے اس (کے نہ برسنے کی)وجہ سے زمین اوراہل زمین کو ہلاک کردیا۔''
اچھے اعمال کرنے کی فضیلت
 (۱۱۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا ،'' بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے حسن ِ اخلاق اوراچھے اعمال کو تمام وکمال تک پہنچانے کے لیے مبعوث فرمایاہے۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب البر والصلۃ، باب مکارم الاخلاق والعفو عن ظلم ، ج۸، رقم۱۳۶۸۴، ص۳۶۳)
 (۱۲۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' بے شک اللہ تعالیٰ اچھے اور بلنداعمال کو پسند فرماتا ہے اورفضول کاموں کو ناپسند فرماتاہے۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب البر والصلۃ، باب مکارم الاخلاق والعفو عن ظلم ، ج۸، رقم۱۳۶۸۷، ص۳۴۴)
 (۱۲۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدا لعالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ تعالیٰ کی مخلو ق کی سو اقسام ہیں اوراخلاق کے سترہ حصے ہیں ۔مخلوق میں سے جو بھی ان اخلاق کو اپنائے گا اللہ عزوجل ضرور اسے جنت عطا فرمائے گا۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب الایمان ، باب ،۱۔۷۔۲،ج۱، رقم۹۹، ص۱۸۸)
Flag Counter