(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ ، ج۳، رقم ۴۷۴۹، ص۳۳۰)
(۱۱۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،'' ہر حسن ِ سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ ، ج۳، رقم ۴۷۵۴، ص۳۳۱)
(۱۱۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا،'' نیکی اور بدی کو لوگوں کے لئے پیدا کیا گیا ہے، بروز قیامت انہیں کھڑا کیا جائے گا ۔نیکی اپنے کرنے والوں کو بشارتیں دے گی اوراُن کو جمع کرے گی اوربرائی اپنے لوگوں سے کہے گی تم اس (برائی) کی جزاسے بچ