(۹۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا نعمان بن بشیر ر ضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ سیدالانبیاء صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا ،''مؤمنین کی آپس میں رحم دلی ، محبت اور صلہ رحمی کرنے کی مثال ایک جسم کی سی ہے کہ جب اس کے ایک حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو باقی جسم بھی بخار اور بے خوابی کا شکار ہوجاتا ہے ۔''
حضرت ابوالقاسم طبرانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کی خواب میں زیارت کی تو میں نے اس (مذکورہ بالا)حدیث کے متعلق پوچھا تو حضور پر نور شافع یوم النشورصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے تین بار ہاتھ کا اشارہ کر کے فرمایا یہ صحیح ہے۔
(۹۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم سے سوال کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کونسا عمل افضل ہے ؟ '' سرکار دوعالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' تمہارا اپنے بھائی سے خوش ہوکر ملنا یا اُس کا قرض ادا کردینا یااسے کھانا کھلانا۔''
(۹۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کا فرمان عالیشان ہے ،'' مومن مومن کا آئینہ ہے ، مومن مومن کا بھائی ہے جہاں بھی ملے وہ اُسکو نقصان سے بچاتاہے اورپیٹھ پیچھے اس کی حفاظت