Brailvi Books

حسنِ اخلاق
33 - 74
 (۷۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ ظالم ہو یا مظلوم۔'' میں نے عرض کیا ،''میں مظلوم کی مدد تو کروں لیکن ظالم کی مدد کیسے کروں؟''سرورِ کائنات صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''تم اُسے ظلم سے روک دو۔ ''
        (سنن الترمذی ، کتاب الفتن ، باب ۶۸، ج۴، رقم ۲۲۶۲،ص۱۱۲)
ظالم کو ظلم سے روکنے کی فضیلت
 (۷۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا اے لوگو! تم یہ آیت مبارکہ پڑھتے ہو
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلَیۡكُمْ اَنۡفُسَكُمْ ۚ  لَا یَضُرُّكُمۡ مَّنۡ ضَلَّ  اِذَا اہۡتَدَیۡتُمْ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو!تم اپنی فکر رکھو تمہاراکچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جبکہ تم راہ پر ہو۔ (المائدہ آیت ۱۰۵)

    (پھر فرمایا)میں نے حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ،''جب لوگ ظالم کو دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب پر عذاب کرے۔''
 (مسند امام احمد بن حنبل ، ج۱، رقم ۱، ص۱۶)
 (۸۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشا د فرمایا ،'' جب تم دیکھو کہ میری امت ظالم کی تائید کر رہی ہے تو تیرا ظالم کو ظالم کہنا تجھے اُن سے جدا کر دے گا۔''
 (مسند امام احمد بن حنبل ، ج۲، رقم ۶۷۹۸، ص۶۲۱)
Flag Counter