Brailvi Books

حسنِ اخلاق
32 - 74
کرنے والے کی دعا کی وجہ سے سونے والے کی مغفرت فرمادیتا ہے اورسونے والے کی خیر خواہی کی وجہ سے وہ قیام کرنے والامشکور ہوگا۔''
لوگوں کی اصلا ح کرنے کی فضیلت
 (۷۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' کیامیں تمہیں نماز ، روزے او رصدقے سے افضل درجے والے کے بارے میں نہ بتاؤں؟'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی ، ''کیوں نہیں۔'' حضور پر نور ، شافع یوم النشور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا ، ''آپس کے تعلقات کو اچھا کرو کہ نااتفاقی تو دین کو مونڈ دینے والی ہے۔''
    (ترمذی ، کتاب صفۃ القیامۃ ، باب ۵۶، ج۴، رقم ۲۵۱۷، ص۲۲۸)
محافظتِ حقوق کی فضیلت
 (۷۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور سید العالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،'' جس نے اپنی زبان سے حق کی حفاظت کی تو اس کا اجر بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ اُسے اُسکا ثواب عطا کریگا۔''
   (مسند احمد بن حنبل ،مسند انس بن مالک رضی اللہ عنہ ، ج۴، رقم ۱۳۸۰۵، ص۵۲۹)
مظلوم کی مدد کرنے کی فضیلت
 (۷۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ'' حضور سرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ہمیں مظلوم کی مدد کرنے کا حکم دیا۔''
 (ترمذی ، کتاب الادب ، باب ما جاء فی کراھیۃ لبس المعصفرللرجال والقیسی ، ج۴، رقم ۲۸۱۸ص۳۶۹ )
Flag Counter