Brailvi Books

حسنِ اخلاق
24 - 74
اوردوسرے شخص کے شیطان کو بھی پچھاڑ دیتاہے ۔''

(۵۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورسید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا،'' کیا تم اِس سے عاجز ہو کہ ابو ضمضم کی طرح بنو؟ ''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی،'' ابوضمضم کون ہے ؟'' نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' وہ ایک مرد ہے جب صبح ہوتی ہے تو کہتا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ وَھَبْتُ نَفْسِیْ وَعِرْضِیْ۔
اے اللہ !میں نے اپنی جان ،عزت ، تیرے سپرد کی،'' پھر جو اُسے گالی دے وہ اُسے گالی نہیں دیتا اورجو کوئی اُس پر ظلم کرے وہ اُس پر ظلم نہیں کرتا اورجو اُسے مارے وہ اس کو جواب میں نہیں مارتا۔''
(سنن ابی داؤد ، کتاب الادب ، باب ما جاء فی الرجل یحل الرجل قد اغتابہ ، ج۴، ص۳۵۶، رقم ۴۸۸۶)
(۵۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ آیت مبارکہ
''وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ
(ترجمہ :اورغصے کو پینے والے (اللہ عزوجل کے محبوب ہیں))''کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ '' اس سے مراد یہ ہے کہ جب کوئی شخص تم سے زبان درازی کرے اورتم بھی اُس کا جواب دینے کی طاقت رکھتے ہولیکن تم اپنا غصہ پی جاتے ہواوراُسے کوئی جواب نہیں دیتے۔''
لوگوں سے درگزر کرنے کی فضیلت
(۵۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' قیامت کے دن جب لوگ حساب کے لیے کھڑے ہوں گے تو ایک مُنادِی اعلان کریگا ،''جسکا کچھ ذمہ اللہ کی طرف نکلتاہے وہ اٹھے اورجنت میں داخل ہوجائے ۔''(لیکن کوئی کھڑا نہ ہوگا )منادی پھر اعلان کریگا،'' جسکا ذمہ اللہ تعالیٰ کی طرف نکلتا ہے وہ کھڑا ہو ۔''لوگ حیرانی سے پوچھیں گے،'' اللہ کی
Flag Counter