(۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ تعالیٰ فرماتاہے ، ''اگر تم میر ی رحمت چاہتے ہوتو میری مخلوق پر رحم کرو۔'' (۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا ،'' بے شک اللہ عزوجل اپنے رحم کرنے والے بندوں پر ہی رحم فرماتاہے۔''
(بخاری شریف ، کتاب الجنائز ، ج۱، رقم ۱۲۸۴، ص۴۳۴)
(۴۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا ، ''جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ تعالیٰ اُس پر رحم نہیں فرماتا۔''
(مسلم کتاب الفضائل ، باب رحمۃ الصبیان والعیال وتواضعہ ،رقم ۲۳۱۹،ص۱۲۶۸)
(۴۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور سید العالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو رحم نہیں کرتا اُس پر رحم نہیں کیا جاتا،جو معاف نہیں کرتا اُس کو معاف نہیں کیا جائے گا۔''
(کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، باب الرحمۃ بالضعفاء والاطفا ل والشیوخ ،ج۳،رقم ۵۹۶۳، ص۶۸)
(۴۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورکائنات صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا، ''جواہل زمین پر رحم نہیں کرتا آسمان والے اس پر رحم نہیں کرتے۔''
(کنزالعمال ،رقم ۵۹۶۲، ص۶۸)
(۴۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ