(ابن ماجہ ، کتاب الفتن ، باب الصبر علی البلاء ،ج۴،ص۲۳، رقم ۴۰۳۲)
(۳۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سید العالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ، ''جب حضرت سیدناابراہیم علیہ السلام نے معراج فرمائی تو آپ نے ایک شخص کو فسق وفجور میں مبتلا دیکھا اور اُسکے لیے بد دعا فرمائی تو وہ ہلاک کردیاگیا ۔ پھر ایک بندے کو دیکھا وہ بھی گناہ میں مبتلاء تھا آپ نے اُس کے لیے بھی بد دعا فرمائی تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت سیدناابراہیم علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی ''اے میرے خلیل علیہ السلام! بے شک جس نے میری نافرمانی کی وہ میرا ہی بندہ ہے اورتین باتوں میں سے کوئی ایک اسے میرے غضب سے بچا لے گی ،یا تو وہ میری بارگاہ میں توبہ کرلے گااور میں اُسکی توبہ قبول کروں گا یا پھر وہ مجھ سے استغفار کریگااور میں اُس کی مغفرت کردوں گا یا اس کی نسل سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو میری عبادت کریں گے۔اے ابراہیم ! کیا تجھے معلوم نہیں کہ میرے ناموں میں ہے