Brailvi Books

حسنِ اخلاق
16 - 74
والے ہوتے تھے۔
نرمی اوربردباری کی فضیلت
(۲۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناعبداللہ بن مغفّل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،'' بے شک اللہ تعالیٰ نرمی فرمانے والاہے اورنرمی کرنے والے کو پسند فرماتا ہے اوراسے وہ کچھ عطا فرماتاہے جو سخاوت کرنے والے کو نہیں دیتا۔''
(ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب الرفق ، ج۴،رقم ۳۶۸۸، ص۱۹۸ )
(۲۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا، ''اللہ ہر معاملے میں نرمی کو ہی پسند فرماتاہے۔''
 (ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب الرفق ، ج۴،رقم۳۶۸۹، ص۱۹۸ )
(۲۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اُسے زینت عطا کرتی ہے ۔''
(مسند احمد بن حنبل ،مسند سیدہ عائشہ، ج۱۰، رقم ۲۵۷۶۷،ص۴۰۷)
(۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،''جب اللہ عزوجل کسی گھر والوں سے بھلائی کا ارادہ فرماتاہے تو اُن میں باہم الفت ونرمی کو داخل فرما دیتاہے ۔''

(۲۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناسہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا، ''بردباری اللہ کی طرف سے اورجلد بازی شیطان کی طرف سے ہے ۔''
    (ترمذی شریف ، کتاب البر والصلۃ ، باب ما جاء فی الرفق ، ج۳، رقم ۲۰۱۹، ص۴۰۷)
Flag Counter