حسنِ اخلاق |
(۱۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا،'' افضل ترین صدقہ یہ ہے کہ تم اپنا برتن اپنے بھائی کے برتن میں انڈیل دو(یعنی اپنی ضرورت کی چیز اسے دے دو)اوراس سے خندہ پیشانی سے ملو۔''
مسلمان بھائی کے لیے مسکرانے کی فضیلت
(۲۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوذرغفاری رضی اللہ عنہ سے مرفوعًا روایت ہے کہ حضورصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' تمہارااپنے ڈول(برتن) سے دوسرے بھائی کا ڈول(برتن)بھرنا صدقہ ہے ، تمہارانیکی کا حکم کرنا اوربرائی سے منع کرنا صدقہ ہے ،تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا صدقہ ہے اورتمہاراکسی بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا بھی صدقہ ہے۔''
(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ما جاء فی صنائع المعروف ،رقم ۱۹۲۳،ج۳، ص۳۸۴)
(۲۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدتناام درداء رضی اللہ عنہا ،حضرت سیدناابو دردا ء رضی اللہ عنہ کے متعلق فرماتی ہیں کہ وہ ہر بات مسکرا کر کیا کرتے ،جب میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا توانہوں نے جواب دیا،'' میں نے نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کو دیکھا کہ آپ دوران گفتگو مسکراتے رہتے تھے۔'' (۲۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم پر وحی نازل ہوتی تو میں(دل میں) کہتا کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم قوم کو ڈرسنانے والے ہیں اورجب وحی کا اثر ختم ہوتا تو نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم لوگوں میں سب سے زیادہ مسکرانے والے اوراچھے اخلاق