Brailvi Books

حسنِ اخلاق
14 - 74
شرافت کی وجہ سے اُسے احمق خیال کرتے ہیں ۔''
(کنز العمال، الفصل السابع فی صفات المؤمنین ،رقم ۶۸۷، ج۱، ص۸۶)
(۱۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناعرباض بن ساریہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورسید السادات ، فخر موجودات صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم ارشاد فرماتے ہیں ، ''مومن نکیل والے اونٹ کی طرح ہوتا ہے کہ اگر اسے باندھ دیا جائے تو ٹھہر جاتاہے اوراگر چلایاجائے تو چلتاہے اوراگر کسی چٹان پر بٹھا یا جائے تو چٹان پر بیٹھ جاتاہے۔''
(کنز العمال، الفصل السابع فی صفات المؤمنین ،رقم ۶۹۰، ج۱، ص۸۶)
(۱۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایاکہ'' خوشخبری ہے اس شخص کے لئے جو غیرِذلت کی جگہ عاجزی کرے اور اُس کیلئے جو علمائے فقہ وحکمت سے میل جول رکھے اورذلیل اوربے باکی سے گناہ کرنے والے لوگوں کی صحبت سے دور رہے ۔ خوشخبری ہے اُسے جو اپنا بچا ہوا مال راہ خدا عزوجل میں خرچ کردے اورفضول گفتگوسے باز رہے اورخوشخبری ہے اُسے جسے میری سنت گھیر لے(یعنی وہ میری سنت اپنائے) اوروہ اسے بدعت میں شمار نہ کرے۔''
 (شعب الایمان ، ج۳، رقم ۳۳۸۸، ص۲۲۵، بتغیر قلیل )
لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنے کی فضیلت
(۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' تم لوگوں کو اپنے اموال سے خوش نہیں کرسکتے لیکن تمہاری خندہ پیشانی اورخوش اخلاقی انہیں خوش کرسکتی ہيں۔''
(شعب الایمان ، ج۶، رقم ۸۰۵۴، ص۲۴۵، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
Flag Counter