(۱۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنااسامہ بن نریک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کی بارگاہ میں عرض کی،'' انسان کوسب سے اچھی چیز کون سی عطافرمائی گئی ؟ ''نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''انسان کو حسن ِاخلاق سے زیادہ کوئی اچھی چیز عطانہیں کی گئی۔''
(۱۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ ارشادفرماتے ہیں کہ مجھے نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے نصیحت فرمائی کہ'' جہاں بھی رہو اللہ عزوجل سے ڈرتے رہواور گناہ سرزدہونے کے بعد نیکی کرلیا کرو کہ یہ اُس کو مٹا دے گی اورلوگوں کا رب عزوجل اچھے اخلاق والے کے ساتھ ہے۔''