حسنِ اخلاق |
لوگ ہوں گے جو منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہوں ۔''
(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، رقم ۲۰۲۵، ص۴۰۹)
(۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرور عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم ارشاد فرماتے ہیں کہ'' اللہ عزوجل فرماتاہے ، میں نے انسا ن کو اپنے علم وقدرت سے پیدا کیا تو جس سے میں نے بھلائی کا ارادہ فرمایا تو اسے میں نے اچھا اخلاق عطا کیا اورجس سے میں نے برائی کا ارادہ کیا اُسکو بداخلاقی دی۔'' (۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور پرنور صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،'' اسلام میں وہی شخص اچھا ہے جو لوگوں میں سے اخلاق کا اچھا ہے ۔''
(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب وغیر ہ، باب الخلق الحسن ،رقم ۲۷، ج۳، ص۲۷۵)
(۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ'' مومنین میں کامل ترین ایمان والا وہ ہے جسکا اخلاق اچھا ہے ۔''
(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب،باب فی الخلق الحسن ،رقم ۷، ج۳، ص۲۷۱)
(۱۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،'' ایسا کوئی نہیں کہ جسکا اخلاق اورصورت 'اللہ عزوجل نے اچھی بنائی اورپھر اسے جہنم کی غذا بنائے۔''
(شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ،رقم۸۰۳۸، ج۶، ص۲۴۹)
(۱۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبي اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،''حسن اخلاق گناہوں کو اس طرح پگھلا دیتاہے