(۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابو درداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مدینے کے تاجور ، رسولوں کے افسر صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا، ''میزانِ عمل میں حسن اخلاق سے وزنی کوئی اورعمل نہیں۔ ''
(الادب المفرد ، باب حسن الخلق ،ص۹۱، رقم ۲۷۳)
(۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی رحمت صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''کیا میں تمہیں تم میں سب سے بہتر شخص کے بارے میں خبر نہ دوں؟''ہم عرض گزار ہوئے ،''کیوں نہیں ۔''ارشاد فرمایا،'' وہ جو تم میں سے اچھے اخلاق والاہے۔''
(۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سید العالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' بروزِ محشر تم میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خوہوں ،وہ لوگوں سے الفت رکھتے ہوں اورلوگ بھی ان سے محبت کرتے ہوں۔ اورقیامت کے دن تم میں سے میرے لیے سب سے زیادہ قابل نفرت اور میری مجلس میں مجھ سے زیادہ دُور وہ