ہیروئنچی کی توبہ |
رحمتِ عالم، نورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''اے لوگو! بيشک بروز قِیامت اس کی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔' ' (فردوس الاخبار ، الحدیث ۸۲۱۰ ،ج۲ ،ص ۴۷۱)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(1) امیرِ اہلسنّت کی شرارتی نوجوان پر اِنفرادی کوشش
دعوت اسلامی کے اِبتدائی ایّام کی بات ہے کہ جب شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ بابُ المدینہ (کراچی) کی مختلف مساجد میں جا جاکر درس وبیان اور اِنفرادی کوشش کیا کرتے تھے ۔اُس وقت امن وامان کی صورتحال حال آج (یعنی۱۴۲۹ھ، 2008) کے مقابلے میں بَہُت بہتر تھی ۔ ایک مرتبہ آپ دامت برکاتہم العالیہ رات گئے بس نہ ملنے کی وجہ سے پیدل ہی اپنے گھر (واقع موسیٰ لین )واپس آرہے تھے ۔ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے اس