ہیروئنچی کی توبہ |
''عوامی وسوسے اور ان کے جوابات''دیکھنا اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ''انفرادی کوشش '' پڑھنا بے حد مُفید ہے ۔ ہمیں چاہيے کہ اِس رِسالے کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں ،نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کافرمانِ عالیشان ہے :
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہo
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ ''فیضانِ عطار '' کے نو حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی 9نیّتیں پیشِ خدمت ہیں: (۱)ہر بارحَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو (۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔( صفحہ نمبر 4کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۸) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا(۹) دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گااورحسب توفیق اس رسالے کو تقسیم بھی کروں گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی ا للہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم شعبہ اِصلاحی کتب مَجلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) ۱۹ربیع الغوث ۱۴۲۹ ھ، 26اپریل 2008ئ