ہوئی تحریک ''دعوتِ اسلامی ''دونوں طرح سے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اجتماعی کوشش کے نظارے ہمیں دعوتِ اسلامی کے'' سنّتوں بھرے اجتماعات'' ،''کیسٹ اجتماع''، ''VCDاجتماع''،''علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ''میں نظر آئیں گے اور ِانفِرادی کوشش کے بارے میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں :''دعوتِ اسلامی کا 99.9فیصد کام انفرادی کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔''یہی وجہ ہے کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایک ایک اسلامی بھائی پر ِانفِرادی کوشش کر کے مسلمانوں کویہ ذہن دینا شروع کیا کہ ''ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ''چنانچہ سوالاً جواباً مرتب کردہ شریعت وطریقت کے جامِع مجموعہ ''72مَدَنی انعامات ''میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے بائیسواں مَدَنی انعام یہ عطاکیا کہ کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مَدَنی قافلے ،مَدَنی انعامات اور دیگر مَدَنی کاموں کی ترغیب دِلائی ۔یوں الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا ہرمبلغ' امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی انفرادی کوشش کا تسلسل ہے کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے کسی اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی ،اس نے دوسرے اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی اور یوں نیکی کی دعوت کا یہ سلسلہ تادمِ تحریر تقریباً 66ممالک تک جاپہنچا ہے۔دعوتِ اسلامی کے اس اہم مَدَنی کام یعنی انفرادی کوشش کی خوب خوب بہاریں ہیں ۔ان میں سے 8 منتخب بہاروں کا پہلاحصہ ''ہیروئنچی کی توبہ ''کے نام سے شائع کیا جارہا ہے ۔ انفرادی کوشش کا طریقہ سیکھنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی انفرادی کوشش کی VCD