کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ
ترجمہ کنزالایمان :تم بہتر ہوان سب امّتو ں میں جو لوگو ں میں ظاہِر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔(اٰل عمران: ۱۱۰)
سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لئے سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔''(سنن ابو داؤد ، ج۳، ص ۴۵۰،الحدیث۳۶۶۱) حضرت سیِّدُنا کعبُ الاحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ'' جنت الفردوس خاص اُس شخص کے لئے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے۔''(تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسلمانوں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کی کوشِش عموماًدو طرح سے ہوتی ہے :(۱)اِجتِماعی کوشش،(۲) اِنفِرادی کوشش۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ کی بنائی