Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
30 - 32
نماز،تلاوتِ قراٰن، دُرود شریف ،اورادو وظائف ،نیکی کی دعوت ،ہرکام سنّت کے مطابق کرنے کی کوشش کرنا ،ان سب میں میرے لئے بے حد کشش تھی۔ مجھے مَدَنی قافلے میں وہ رُوحانی لطف ملا کہ بیان سے باہر ہے ۔ میں نے ہاتھوں ہاتھ مزید 3دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی ۔جب میں مَدَنی قافلے سے واپس آیا تو بدمعاشی میرے لئے ماضی کاقصّہ بن چکی تھی ۔ میں توبہ کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ایک نئی زندگی کا آغاز کرچکا تھا جس میں امن و سُکون ،محبت ، عزت اور اِحترامِ مسلم کا جذبہ تھا ۔

الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں ''وکیل عطار''کے ذریعے امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ کے دامن سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔میری زندگی میں برپاہونے والا مَدَنی انقلاب دیکھ کر گھر والے بھی دعوتِ اسلامی سے بہت محبت کرنے لگے اور عطّاری بن گئے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے میں استقامت عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter