میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے،نہ جانے کتنے لوگوں کو بُرے عقائد سے توبہ نصیب ہوئی ۔ آپ بھی تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائيے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ،ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔