کر لیا ۔مَدَنی ماحول کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ کل جو مجھے منہ لگانے کو تیار نہ تھے اور اپنے بچوں کو میرے پاس بیٹھنے سے روکتے تھے آج وہی لوگ اپنی اولاد کو میری (یعنی ایک دعوتِ اسلامی والے کی) صحبت میں رہنے کی تاکید کرتے ہیں۔دعوتِ اسلامی نے مجھے گویا نئی زندگی عطا کی ہے چنانچہ میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے مرتے دم تک نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
اسی ماحول نے ادنی کو اعلیٰ کر دیا دیکھو
اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو