Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
25 - 32
عنصری سے پرواز کرگئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے مزید انفرادی کوشش جاری رہی اور3 200؁ء میں میرے تایازاد بھائی خاندان کے تقریباً12افراد سمیت مسلمان ہوگئے۔میری بچوں کی والدہ اپنے قادیانی رشتے داروں میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تقسیم کرتی رہتی ہیں۔ان رسائل کی بَرَکت سے کئی خواتین اسلام قبول کرچکی ہیں۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (7)شرابی نوجوان کی توبہ
    بابُ المدینہ (کراچی) کے ایک اسلامی بھائی( عمرتقریباً 22 سال)کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں کم عُمری ہی سے بُرے دوستوں کی صحبت میں پڑ گیا ۔ اُنہوں نے مجھے اپنے رنگ میں رنگ لیا ،یوں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا کرداربگڑتا چلاگیا ۔میں اب شراب پینے لگا تھا ،ہیروئن کا نشہ بھی کرتا تھا ۔محلے کے چند نوجوان بھی میرے پاس اُٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے نشے کی عادت میں مبتلاء ہوگئے۔ چنانچہ سارے محلہ والے مجھ سے بیزار تھے ۔ اگر محلے کا کوئی لڑکا ميرے ساتھ ہو تا تو اس کے گھر والے آکر مجھے مارتے ، گالياں بھی ديتے اور کہتے : ''خبردار! اب ميرے بیٹے يا ميرے بھائی کو اپنے ساتھ نہ رکھنا۔''گھر والے بھی
Flag Counter