Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
21 - 32
 (6) 43قادیانی کیسے مسلمان ہوئے؟
    باب الاسلام (سندھ )کے شہر نواب شاہ سانگھڑ روڈ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ پہلے پہل میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا تھا اور جوانی کے نشے میں مست ہو کر دوستوں کے جُھرمٹ میں اپنے اُخروی انجام سے بے خبر عیش وعشرت کی زندگی بسر کر رہا تھا۔میری زندگی پر چھائی ہوئی کفر کی تاریکی اس طرح سے دُور ہوئی کہ قادیانی ہونے کے باوُجود میری دوستی مسلمان لڑکوں کے ساتھ تھی جو میرے مذہب سے لاعلم تھے ۔ میرے چند دوست تبلیغِ قرآن وسنت کی غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہوکر عطّاری بن گئے۔ حیرت انگیز طور پر میں نے اپنے نوجوان ماڈرن دوستوں میں کچھ ہی عرصہ میں اِنقلابی تبدیلی محسوس کی ۔ جُونہی نَماز کا وقت ہوتا وہ ہمیں چھوڑ کر مسجد میں باجماعت نَماز پڑھنے چلے جاتے۔ اُن کی فحش گوئی کی عادت جاتی رہی ۔پھران میں سے چند ایک نے نہ صرف اپنے چہرے پر سُنّت کے مطابق داڑھی سجالی بلکہ سبز سبز عمامہ شریف کا تاج بھی اپنے سر پر سجا لیا ۔ شروع شروع میں ہم انہیں بہت ستاتے اوران پر طرح طرح کے جملے کستے مگر وہ جواب دینے کے بجائے مسکراتے رہتے ۔وہ انفرادی کوشش کرتے
Flag Counter