Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
20 - 32
ذہن کیسے بنا؟''ان کے جواب کا لب لبّاب ہے کہ حال ہی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی کے نگران مَدَنی قافلے میں جنوبی افریقہ تشریف لائے تھے۔وہاں پر نگران شورٰی نے سیاہ فام افریقیوں پر اِنفرادی کوشش کی۔ میں بھی وہاں موجود تھا ۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ ان کی اِنفرادی کوشش رنگ لائی اور وہ افریقی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی غلامی کا پٹا اپنے گلے میں ڈال کر عطّاری بھی بن گئے۔میں بڑا متأثر ہوا کہ ''یہ شان ہے عطاریوں کی عطّار کا عالم کیا ہوگا۔'' اسی کیفیت میں سرشار جب میں رات کو سویا تو میری سوئی ہوئی قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی اور مجھے خواب میں عطّار یعنی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت نصیب ہوگئی ۔آپ دامت برکاتہم العالیہ نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے بڑی محبت سے فرمایا:'' مفتی صاحب! آپ مَدَنی قافلہ کورس کرنے باب المدینہ(کراچی) کب تشریف لارہے ہیں؟ میں آپ کا انتظار کررہا ہوں۔''الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی اِنفرادی کوشش کی برکت سے میں اس خواب کی تعبیر پانے کے لئے جنوبی افریقہ سے طویل سفر کر کے مَدَنی قافلہ کورس کرنے کے لئے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچ گیا ۔

مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی 

صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter