اس طرح کہ جب میں گھر جاکر سویا توامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ بنفس نفیس میرے خواب میں تشریف لے آئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا:'' اگر آپ زنا سے بچنا چاہتے ہیں تو اُس (لڑکی) کی طرف دیکھنا بھی چھوڑ دیجئے ۔''بیدار ہونے کے بعد میں نے آپ کی نصیحت پر سختی سے عمل کیا اور اس لڑکی کے پاس جانا تودرکنار میں نے کبھی اس کی طرف نگاہ بھی نہیں اٹھائی۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلّ َامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر نگاہوں کی حفاظت کی برکت سے زنا کی عادتِ بد جاتی رہی ۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالہٰی
بُری عادتیں بھی چھڑا یا الہٰی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے ماحول کی برکت سے زانی نوجوان کو گناہ کا احساس ہوگیا اور اسے جیتے جی توبہ نصیب ہوگئی ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی خواب میں آکر بھی انفرادی کوشش فرماتے ہیں ۔