Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
17 - 32
 (4)زانی نوجوان پر انفرادی کوشش
    ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں شادی شدہ ہونے کے باوجود بُری صحبت کی نحوستوں کی وجہ سے کم وبیش 8سال سے زناجیسے کبیرہ گناہ میں مبتلاء تھا ۔ آہ!مجھے یہ اِحساس نہ تھا کہ وقتی لذت کی خاطر کیا جانے والا یہ فعلِ بد' آخرت میں طویل غم کا سبب بن سکتا ہے ۔میں نہ جانے اور کتنا عرصہ گناہوں کی اس دلدل میں پھنسا رہتا مگر خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ ماحول میسر آگیا ۔ میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں آنے جانے لگا اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت برکت کر کے طالِب بھی ہوگیا ۔اب مجھے اپنے کئے پر ندامت ہونے لگی مگرمیں زناکاری سے مکمل طور پر جان نہ چھڑا سکا،نفس وشیطان ورغلاکر کبھی کبھار پھر سے یہ گناہ کروا دیتے کیونکہ میرے کارخانے کے سامنے ہی اس لڑکی کا گھر تھا ،وہ وہاں سے اِشارے کرتی اور میرے قدم اس کے گھر کی طرف بڑھنے لگتے۔ میں بےحد پریشان تھا کہ اس عظیم آفت سے کیونکر پیچھا چھڑاؤں ۔ ربیع النّور شریف کی سہانی گھڑیوں میں مجھ گناہ گار کو کسی طرح امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی سعادت مل گئی ۔وہاں میں شربتِ دیدار پینے کے ساتھ ساتھ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے وسیلے سے دُعائیں مانگتا رہا کہ'' یارب عَزَّوَجَلَّ ! مجھے زنا کی عادت سے نجات دے دے ۔'' الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میری دُعا قبول ہوگئی ۔وہ
Flag Counter