Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
16 - 32
اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ارشاد فرمايا:'' ميں فلميں نہيں ديکھتاالبتہ آپ نے مجھے دعوت پيش کی تو ميں نے سوچا کہ آپ کو بھی دعوت پيش کروں ، ابھی ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ گلزارِ حبيب مسجد ميں سنتوں بھرا اجتماع ہو گا ،آپ سے شرکت کی درخواست ہے، اگرآپ ابھی نہيں آسکتے توپھر کبھی ضرور تشريف لائیے گا۔'' پھر آپ دامت برکاتہم العالیہ نے اسے عطر کی شيشی تحفہ میں پيش کی ۔

    چندسالوں بعد اَمیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ ميں سنتوں کے عامل ايک اسلامی بھائی سبز عمامہ سجائے حاضر ہوئے اور کچھ اس طرح سے عرض کی :''حضور چند سال قبل ايک نوجوان نے آپ کو(معاذاللہ عَزَّوَجَلَّ) فلم ديکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نے کمالِ ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع ميں شرکت کی دعوت پیش کی تھی وہ نوجوان ميں ہی ہوں۔ ميں آپکے عظیم حسنِ اخلاق سے بےحد متاثر ہوا اور ایک دن اجتماع ميں آگیا، پھر آپ کی نظرِ کرم ہو گئی اور الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ميں گناہوں سے توبہ کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گيا ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter