Brailvi Books

ہیروئنچی کی توبہ
15 - 32
سے کام لینا ہوگا ،خدانخواستہ ایسا نہ ہو کہ وہ خُود سُدھرنے کے بجائے آپ کو بگاڑ ڈالے ۔لہٰذا ایسوں پر بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں یا چند اسلامی بھائیوں کا مل کر انفرادی کوشش کرنا ہی مناسب ہے ۔

دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم 

اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (3) فِلم بین نوجوان پر اِنفِرادی کوشش
     يہ اُن دنوں کی بات ہے جب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکز''گلزارِ حبيب مسجد '' (سولجر بازار) باب المدینہ کراچی ميں ہوتا تھا ۔شیخِ طریقت اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اجتماع ميں شرکت کے لئے اسلامی بھائیوں کے ساتھ جارہے تھے ۔ راستے میں ایک سینماگھر کے قریب سے گزرے توايک نوجوان جو وہاں فلم کا ٹکٹ لينے کی غرض سے قِطار ميں کھڑا تھا اس نے (مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) بلند آواز سے اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو مخاطب کر کے کہا: ''مولانا بڑی اچھی فلم لگی ہے آکر ديکھ لو۔'' اس سے پہلے کہ آپ کے ساتھ جانے والے اسلامی بھائی جذبات ميں آکر کچھ کرتے اَمیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اس نوجوان کو بلند آواز سے سلام کیا اورقریب پہنچ کر بڑی ہی نرمی کے ساتھ
Flag Counter