برکاتہم العاليہ کے صدقے مجھے نشے کے اثرات سے نَجَات مل گئی اورمیں مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا۔''اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کیسا کرم ہے کہ کل کا ہیروئنچی آج دعوتِ اسلامی کا مبلغ بن کر نیکی کی دعوت دینے کی سعادت پارہا ہے ۔'' یہ کہتے ہوئے اُن کی آنکھوں میں آنسوؤں کے ستارے جھلملانے لگے۔
(اُس اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ) اُن کی حیرت انگیز رُوداد سُن کر ہم بھی اشکبار ہو گئے اور سابقہ گناہوں سے توبہ کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے رشتہ جوڑ لیااور اميرِ اَہلسنّت کے دامن سے وابستہ ہو کر عطاری بھی بن گئے ہيں۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ آج میں ڈویژن سطح پر مدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو