Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
96 - 649
اس وقت نادِم ہوگا جب ندامت کوئی فائدہ نہ دے گی، اورجب قیا مت کے دن اس کے قدم ڈگمگا جائیں گے تو اپنے گناہوں پر افسوس کریگا۔

     یقینا مقدَّر کا سکندر ہے وہ شخص جس نے بقیہ زندگی کو غنیمت جا ن کرنیکیوں میں جلدی کی اور بدبخت ہے وہ شخص جس نے اپنی زندگی غفلت میں گزار دی، اس شخص کو بھلائی کیونکر نہ ملے گی جو لیلۃ القدر میں قیام کرتا ہے ؟ کیا یہ قبولیت کی رات نہیں؟ پس اے غافل! توکیوں غفلت میں ہے؟ کیا یہ قدرکی را ت نہیں؟ تو کب تک نیندمیں پڑا رہے گا؟
تائبین کے لئے بخشش کی نوید:
    ایک بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں ماہِ رمضا ن کے آخری جمعہ حضرتِ منصوربن عمار واعِظ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی محفل میں حاضر ہوا۔ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اس کے روزوں کی فضیلت، راتوں کی عبادت اور مخلصین کے لئے جواجر تیار کیا گیا ہے اس کے متعلق بیان فرمایا توایسے لگ رہاتھاگویا آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے بیان کے اثر سے ٹھوس پتھروں سے آگ ظا ہر ہو رہی ہے۔ بلاشبہ اللہ عزَّوَجَلَّ کی قسم! (ایسا ہوسکتا ہے ) کیونکہ، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
 (1) وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَا یتَفَجَّرُ مِنْہُ الۡاَنْہٰرُ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان :اورپتھروں میں توکچھ وہ ہیں جن سے ندیاں بہہ نکلتی ہیں۔(پ1،البقرہ:74)

    لیکن آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی محفل میں نہ کسی نے حرکت کی ، نہ ہی کسی نے اپنے گناہوں کی شکایت کی جب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے محفل کی خاموشی کو ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: ''اے لوگو! کیا اپنے عیوب سے آگاہ ہو کرکوئی بھی رونے والا نہیں؟ کیایہ مہینہ توبہ و بخشش کا نہیں؟ کیا یہ مہینہ عفوورضا کا سرچشمہ نہیں؟ کیا اس میں جنت کے دروازے نہیں کھولے جا تے؟ کیا اس میں جہنم کے دروازے بند نہیں کئے جاتے؟ کیا اس میں شیاطین کو جکڑا نہیں جاتا؟ کیا اس میں انعام و اکرام کی بارش نہیں ہوتی؟ کیااس میں اللہ عزَّوَجَلَّ تجلی نہیں فرماتا؟ کیا اس میں ہر رات افطاری کے وقت دس لاکھ جہنمی جہنم سے آزادنہیں کئے جاتے؟ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اس ثواب سے محروم ہوتے ہو؟ اورمخالفت کے لبادے میں تکبرکرتے ہو۔

     ارشادِ ربّانی ہے:
(2) اَفَسِحْرٌ ہٰذَاۤ اَمْ اَنۡتُمْ لَا تُبْصِرُوۡنَ ﴿15﴾
ترجمۂ کنزالایمان :توکیایہ جادوہے یاتمہیں سوجھتانہیں ۔(پ27،الطور :15)

    (اس کے بعد آپ نے فرمایا:)سب اللہ عزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضر ہوکرتوبہ کرو، تو سب اہلِ مجلس بلند آواز سے گریہ
Flag Counter