Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
95 - 649
اور قبر میں عذاب نازل ہوا تو وضو نے اسے عذاب سے بچا لیا۔ اور جب عذاب کے فرشتے آئے تو نماز نے بچا لیا۔ اور جب پیاس سے تڑپنے لگاتو ماہِ رمضان کے روزے نے آکر اس کوسیراب کردیا۔

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! دنیا وآخرت میں ماہِ رمضان کی برکات اوراس کے نفع کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔ دنیوی برکت ونفع یہ ہے کہ یہ تمہیں عذاب اور جہنم کا مُوجِبْ بننے والی خواہشات سے بچاتا ہے اور اُخروی برکت ونفع یہ ہے کہ تم مالک وہاب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے معافی اوررضا کی خیرات پانے میں کامیاب ہو جاؤ گے۔
روزے کا ثواب دیدارِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ ہے :
    حضرتِ سیِّدُناابوسلیمان دارانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک مرتبہ گرمیوں میں روزہ رکھا پھر سوگئے۔ خواب میں ایک شخص کو دیکھا جو یہ کہہ رہا تھا: ''اے ابوسلیمان دارانی(رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)! کیا آپ آج کے روزے کا ثواب ایک ہزار دینارکے عوض بیچتے ہیں؟'' آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے جواباً فرمایا: ''میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی عزت کی قسم! میں نہیں بیچتا۔'' پھر پوچھا گیا: ''کس چیزکے عوض بیچیں گے؟'' آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا: ''میں یہ ثواب دُنیاومافیہا (یعنی دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے) کے بدلے بھی نہیں بیچتا۔ البتہ! اپنے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ کے دیدارکے عوض بیچ دوں گا۔'' آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے کہا گیا: ''پھرروزہ رکھئے! إنْ شَآءَ اللہ عزَّوَجَلَّ! عنقریب آپ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا دیدار کریں گے۔''

    اللہ عزَّوَجَلَّ نے آسمانی کتابوں میں ارشاد فرمایا: ''اے میرے بندے! میری ملاقات کے لئے تیار ہو جا، عنقریب تومجھ سے ملے گا۔ اور میری بندگی بجا لاکیونکہ میں ہی تیرا مالک ہوں، وہ شخص مجھے کس آنکھ سے دیکھے گا جس نے میری نافرمانی کی؟ یاوہ شخص کس منہ سے ملے گا جو میری عظمتِ شان کو بھول چکاہے؟ وہ بندہ خسارے میں ہے جسے میں اپنے دیدارسے محروم کر دوں گا۔جب سچائی کے پیکر میرے قریب ہوں گے اوربدبخت میری بارگاہ سے دھتکار دئیے جائیں گے، پھرمیں حجاب اُٹھا کر اُن پرہیزگاروں پرتجلِّی فرماؤں گا جو مجھے محبوب رکھتے ہیں۔ اے میرے بندے! میرے دروازے پرکھڑا ہو جاکہ میں کریم ہوں اور میری پناہ مانگ کہ میرا راستہ ہی سیدھا ہے۔''

    پیارے اسلامی بھائیو! رمضان شریف کا یہ مبارک مہینہ اب تم سے لوٹنا چاہتا ہے اورکوچ کا ارادہ کئے ہوئے ہے، یہ اللہ عزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں تمہارے حق میں یاتمہارے خلاف ان اعما ل کی گواہی دے گا جو تم نے کئے یا چھوڑ دیئے، اگراس مہینے سے تمہارے دل آباد ہوگئے اور گناہوں کے اثرات ختم ہوگئے تویہ تمہارا کتنا اچھا مہمان ہے؟ توکیا تم نے اس کا حق ضائع کر دیا یا اس کی ایسی عزت کی جو تم پر واجب تھی؟ شاید! توبہ کرنے والے کویہ سال دوبارہ نہ ملے اوراگر موت نے غافل کو مہلت نہ دی تو وہ
Flag Counter