Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
89 - 649
سعادت مند ہے وہ جس نے اس مہینے کی قدرکی اور اپنے اعضاء کو گناہوں سے باز رکھا۔ اور بدبخت ہے وہ جسے اپنے روزوں سے بھوک وپیاس کے سوا کچھ نہ ملا :
شَھْرُالصِّیَامِ لَقَدْ عَلَوْتَ مُکَرَّمًا		وَغَدَوْتَ مِنْ بَیْنِ الشُّھُوْرِ مُعَظَّمَا

یَا صَائِمِیْ رَمْضَانَ ہٰذَا شَھْرُکُمْ 		فِیْہِ اَبَاحَکُمُ الْمُھَیْمِنُ مَغْنَمَا

یَا فَوْزَ مَنْ فِیْہِ اَطَاعَ اِلٰھَہُ			مُتَقَرِّبًا مُتَجَنِّبًا مَا حَرَّمَا

فَالْوَیْلُ کُلُّ الْوَیْلِ لِلْعَاصِی الَّذِیْ	فِیْ شَھْرِہِ اَکَلَ الْحَرَامَ وَاَجْرَمَا
    ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔اے ماہِ رمضان! تو عزت وشان کے ساتھ بلند ہوا اور تمام مہینوں سے زیادہ عظمت والا ہو گیا۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔اے ماہِ رمضان کے روزے رکھنے والو! یہ تمہارا مہینہ ہے، اس میں اللہ عزَّوَجَلَّ نے تمہارے لئے اپنی نعمتیں عام فرمادی ہیں۔

    (۳)۔۔۔۔۔۔اے کامیاب شخص ! جس نے اس مہینے اپنے رب کا قرب حاصل کرتے ہوئے اس کی اطاعت کی اور اس کی حرام کردہ چیزوں سے اجتناب کیا۔

    (۴)۔۔۔۔۔۔پس اس نافرمان کی ہلاکت و بربادی ہے جس نے اس مہینے میں بھی حرام کھایا اور جرم کا مرتکب ہوا۔

    سُبحانَ اللہ عزَّوَجَلَّ!کیا شان ہے ان لوگوں کی!اللہ عزَّوَجَلَّ نے ان کو توفیق دی تو انہوں نے روزے رکھے اور قیام کی طاقت دی تو انہوں نے طویل قیام کیا،انہوں نے اللہ عزَّوَجَلَّ کے لئے اپنے کلیجوں کوپیاسارکھا تواس نے انہیں ہر پریشانی سے راحت بخشی اور ان کی مرادوں کو پورا کرنے کے لئے اللہ عزَّوَجَلَّ انہیں کافی ہوگیا اور وہ سب کچھ چھوڑکر اطاعتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں مصروف ہوگئے۔خوش نصیب ہیں وہ جنہوں نے طاعت الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں راتیں بسر کیں تو اللہ عزَّوَجَلَّ نے ان کو عمدہ مناجات کی لذَّات سے تازگی عطا فرمائی یہاں تک کہ انہوں نے بہت بڑے اجر کو پالیا۔اے لوگو!تم ماہِ رمضان کی جدائی میں افسردہ ہو اور تہجد اور تراویح کی راتیں ختم ہو جانے پر غمزدہ ہو کیونکہ یہ ایسا موسم ہے جس میں تم رحمت کی بارش اور دعاؤں کی قبولیت پاتے ہو ۔

    پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رمضان کے روزوں اور راتوں کے قیام میں کیونکررغبت نہ کی جائے؟ اس مہینے کے جانے پر کیونکر افسوس نہ کیا جائے جس میں تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں؟ اوراس مہینے پرکیونکر نہ رویاجائے جس میں نیکی کرنے والے کا نفع اورغنیمت کا موقع فوت ہوجائے؟
ملا ئکۂ عرش کی نمازِ تراویح میں حاضری:
    منقول ہے کہ اللہ عزَّوَجَلَّ کے عرش کے گرد ''حَظِیْرَۃُ الْقُدْس'' نامی ایک جگہ ہے جوکہ نور کی ہے، اس میں اتنے فرشتے ہیں کہ جن کی تعداد اللہ عزَّوَجَلَّ ہی جانتا ہے، وہ اللہ عزَّوَجَلَّ کی عبادت کرتے ہیں اورا یک لمحہ بھی غافل نہیں ہوتے، جب رمضان
Flag Counter