Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
88 - 649
کرتے: ''رمضان المبارک کے پورے مہینے کو مرحبا! اس کے دن میں روزے ہیں اور راتوں میں قیام اور اس میں بیوی بچوں پر خرچ کرنا اللہ عزَّوَجَلَّ کی راہ میں خرچ کرنے کی طرح ہے۔''
روزے داروں کی شان:
    حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے مروی ہے، آپ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ فرماتے ہیں: ''بروزِ قیامت روزے دار اپنی قبروں سے نکلیں گے تو اپنے روزے کی خوشبو سے پہچانے جا ئیں گے اور اُن کے مونہوں سے مُشک سے بھی تیز خوشبو نکل رہی ہو گی۔ ان کے پاس دسترخواں اور صُراحیاں لائی جائیں گی جن کے منہ مُشک سے بندھے ہوئے ہوں گے، پھر اُن سے کہاجائے گا: ''کھاؤکہ تم اس وقت بھوکے رہتے تھے جب لوگ پیٹ بھرکر کھاتے تھے اور پیؤکہ تم اس وقت پیاسے رہتے تھے جب لوگ سیراب ہوتے تھے اور آرام کرو کہ تم اس وقت تھکتے تھے جب لوگ آرام کر رہے ہوتے تھے۔ تووہ کھا ئیں پئیں گے اورآرام کریں گے حالانکہ لوگ تھکے ماندے اور پیاسے حساب کتاب میں مشغول ہوں گے۔''
 (کنز العمال ،کتاب الصوم، الباب الاول، الفصل الاول،الحدیث۲۳۶۳۹،ج۸،ص۲۱۳،بتغیر قلیل)
    پیارے اسلامی بھائیو!یہ ماہِ رمضان کے روزہ داروں کے لئے بشارت ہے جب تک کہ وہ اپنے آپ کو خطاؤں اور نافرمانیوں سے بچاتے رہیں گے اور اللہ عزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے روزے رکھیں گے۔ پس اس گناہ گار کا کیاحال ہو گا جو روزہ رکھنے کے باوجود اپنے بھائیوں کا گوشت کھاتا ہے اورنما زاس طرح پڑھتا ہے کہ اس کاجسم ایک جگہ ہوتا ہے اور دل دوسری جگہ۔ زبان سے تو ذِکْرِاِلٰہی عَزَّوَجَلَّ کرتا ہے مگر دل فلاں فلاں کی یادمیں مشغول ہوتا ہے؟ اوراے وہ شخص جو اس حال میں صبح کرتا ہے کہ خسارے کا سبب بننے والے اعمال کا ارتکاب کرتا ہے اور شا م اس اُمید پر کرتا ہے جس کی دیوار موت کے ہاتھوں گرنے والی ہوتی ہے پس عنقریب تو جان لے گا کہ کل بروزِ قیامت کون شرمندہ ہوکر آئے گا اور اس ماہِ مبارک میں گناہ کی وجہ سے وہ اس وقت خون کے آنسو رورہا ہو گا۔

    اے روزے ترک کرنے والے! کیا تو نے اپنی تنگ قبر کے لئے تیاری کرلی ہے؟ یا تیرے پاس کوئی ایسا عمل ہے جو حشر میں تیری نجات کا ذریعہ بنے ؟یاماہِ رمضان میں روزے کی حدودکی حفاظت کی ہے یا اس کی حرمت پامال کر دی؟ کتنے ہی روزے فاسد ہو گئے لیکن فر ض ساقط نہ ہوا؟ کتنے ہی روزے دار ہیں جنہیں بروزِ قیامت حساب وکتاب ذلیل وخوار کریگا؟ کتنے ہی نافرمان ہیں جن سے اس مہینے میں زمین پناہ مانگتی ہے اور آسما ن اس کے اعمال کاشکوہ کرتاہے؟ اے کاش! مجھے معلوم ہوتا کہ میں بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں مقبول ہوں یا مردود، بدبخت ہوں یا خوش بخت۔ مگر یہ معاملہ پوشیدہ ہے۔ اللہ عزَّوَجَلَّ کی قسم!
Flag Counter