Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
86 - 649
    ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔اے اللہ عزَّوَجَلَّ! تو نے اپنی طرف رجوع کرنے والے کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی، تو نے ہی حق تک پہنچنے والے کو ہدایت عطا فرمائی۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔جو چیز(یعنی توبہ)تجھے پسندہے اس کی محبت تو نے بندوں کے دلوں میں ڈال دی پھراس پر انہیں اجر وثواب بھی عطا فرمادیا۔

    (۳)۔۔۔۔۔۔تونے ان کو عزت ومرتبہ کے خزانوں کی پہچان کرائی پس وہ ان خزانوں کی بہت زیادہ جستجو کرنے لگے۔

    منقول ہے کہ ''اللہ عزَّوَجَلَّ نے ماہِ رمضا ن کو بہت سی خصوصیات کے ساتھ خاص فرمایا، ان میں سے ایک یہ کہ اس کو عظمت اور برکت والامہینہ بنایا، اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اللہ عزَّوَجَلَّ نے اس مہینے کے روزے فرض فرمائے اور راتوں کے قیام کونفل بنایا، جس نے ماہِ رمضان میں نیکی کے ذریعے اللہ عزَّوَجَلَّ کا قرب چاہا گویا اس نے غیرِ رمضان میں فرض ادا کیا۔ یہ مہینہ صبر کاہے اور صبر کا ثواب جنت ہے۔ جس نے اس میں فرض ادا کیا گویا اس نے غیرِ رمضا ن میں ستر فرض ادا کئے، یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مہینہ ہے، یہ ایسا مہینہ ہے جس میں مؤمن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، جس نے اس میں روزے دار کو افطار کرایا گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا اور جس نے اسے پیٹ بھرکر کھانا کھلایا اور پلایاتو اللہ عزَّوَجَلَّ اس کو مہر لگی ہوئی صاف شفاف پاکیزہ شراب پلائے گا جس کے بعد وہ کبھی پیاسانہ ہوگا اور یہ ثواب اس شخص کو ملے گا جو روزے دارکو دودھ، پانی یا کھجور سے افطار کرائے۔ یہ ایسا مہینہ ہے جس کا پہلا عشرہ رحمت، درمیانہ مغفرت اور آخری جہنم سے آزادی ہے۔ لہٰذا تم اس میں چارچیزوں کی کثرت کرو، دو وہ ہیں جن سے تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرسکتے ہو: (۱)اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ عزَّوَجَلَّ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں (۲) ہر وقت اس کی بارگاہ میں اِسْتِغْفَارکرتے رہنا۔ اور دو ایسی ہیں جن سے تم بے نیاز نہیں ہوسکتے: (۱)تمہارا اللہ عزَّوَجَلَّ سے جنت کا سوال کرنا اور (۲) جہنم سے پنا ہ مانگنا۔

    پیارے اسلامی بھائیو! افسوس اس پر جس کا ٹھکانہ جہنم ہے، جس نے اپنے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی، جس نے اپنی آخرت کو دنیا کے بدلے بیچ دیااور جس کاانجام عذاب ہے۔ افسوس اس پر جوگمراہی کے جال میں پھنس کر خواہشات کا غلام بن گیا، افسوس اس پر جسے اس مبارک مہینے میں بھی رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے دھتکار دیا گیا پھر وہ اس کی پناہ چاہے۔
آہ عَلَی الْمُذْنِبِیْنَ اَوَّاہُ		آہ عَلٰی مَنْ جَفَاہُ مَوْلَاہُ

آہ عَلٰی مَنْ عَصَا بِغَفْلَتِہِ		جَھْرًا وَمَا تَابَ مِنْ خَطَایَاہُ

آہ عَلَی الْمُذْنِبِ الْحَزِیْنِ اِذًا	لَمْ یَخَفِ اللہَ ثُمَّ یَخْشَاہُ

آہ عَلٰی مَنْ یَفُوْتُہُ اَسْفًا		فِیْ مِثْلِ ہٰذَا الشَّھْرِ عَفْوَ مَوْلَاہُ

آہ مَنْ یَبِیْعُ مُغْتَبِنًا			بِدَارِ دُنْیَاہُ دَارِ آخِرَاہُ
Flag Counter