Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
85 - 649
''بند ہ جب سجدے میں سو جا تا ہے تو اللہ عزَّوَجَلَّ اس کے اس حال پر ملا ئکہ کے سامنے فخرکرتا ہے اورفرماتاہے: ''اے میرے فرشتو! میرے اس بندے کو دیکھو، اس کی روح میرے پاس ہے اور اس کا جسم میرے سا منے ہے، گواہ ہو جاؤکہ میں نے اسے بخش دیاہے۔''
   (الزھد للامام احمد بن حنبل،اخبار الحسن بن ابی الحسن، الحدیث۱۶0۶، ص۲۸۸، مختصر)
    کتنے ہی اچھے ہیں ساجدین کے سجدے! کتنی ہی عزت والی ہیں روزے داروں کی سانسیں! اور کتنی ہی فائدہ مند ہيں قیام کرنے والوں کی مناجات! کتنا ہی نفع بخش ہے عبادت کرنے وا لوں کا سرمایہ! کتنی ہی اچھی ہے محبت کرنے والوں کی ندامت! اور کتنی ہی نفع بخش ہے روزے داروں کی بھوک! جیسا کہ منقول ہے کہ''بندہ جب بھوک کی حالت میں سوتا ہے تو شیطان اس سے بھاگ جاتا ہے۔'' 

    جب روزے دار جاگ رہا ہوتا ہے اس وقت شیطان کاکیا حال ہوتا ہو گا؟ اور بندہ جب سَیْری کی حالت میں جاگ رہا ہوتا ہے توشیطان اس کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے توجب بندہ پیٹ بھر کر سوتا ہوگا تو اس وقت اس کاکیا حال ہوتا ہوگا؟ اے بندے ! بھوک کی برکت اور اس میں انسان کا فا ئدہ دیکھ! شیطان اس سے کیسے بھاگتا ہے۔
روزے دار کی سانسیں اورشیطان کا ڈرنا:
    ایک نیک شخص مسجد کی طرف جا رہا تھا، اس نے مسجد میں دوآدمی دیکھے جن میں سے ایک نما ز پڑھ رہاتھا اوردوسرا مسجد کے دروازے پر سویا ہوا تھا جبکہ شیطان باہرحیران وپریشان کھڑا ،آگ میں جل رہا تھا۔ اس مردِ صالح نے شیطان سے پوچھا: ''میں تجھے حیران کیوں دیکھ رہا ہوں؟'' شیطان نے جواب دیا: ''اس مسجد میں ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے جب بھی میں اس کو نماز سے بہکانے اور غافل کرنے کے لئے داخل ہونے کا ارادہ کرتاہوں تومسجد کے دروازے پر سونے وا لے شخص کے سانس مجھے روک دیتے ہیں۔''

    سبحان اللہ عزَّوَجَلَّ! دیکھو! روزے داروں کی سا نسیں کیسے شیطا ن کے مکر سے دلوں اور جسموں کی نگہبانی کرتی ہیں کہ شیطا ن ان تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ ان کے پاس آسکتا ہے۔ پاک ہے وہ جس نے اپنے پسندیدہ بندوں کو ہدایت وصواب (یعنی درستگی) کی توفیق عطا فرمائی:
اَنْتَ وَفَّقْتَ مَنْ اِلَیْکَ اَنَا باَ		اَنْتَ اَصْلَحْتَ مَنْ اَصَابَ الصَّوَابَا

اَنْتَ حَبَّبْتَ مَا تُحِبُّ اِلَیْھِمْ		ثُمَّ اَعْطَیْتَھُمْ عَلَیْہِ ثَوَابَا

اَنْتَ عَرَّفْتَھُمْ کُنُوْزَ الْمَعَالِیْ		فَغَدُوْا یَبْحَثُوْنَ عَنْھَا طَلَابَا
Flag Counter