میں نے دلال سے کہا: ''مجھے یہ بتاؤکہ اس میں کیا عیب ہے؟'' اس نے کہا: ''اسے جنون کی بیما ری ہے۔'' میں نے غلا م سے پوچھا: ''تجھے مرگی کب ہوتی ہے؟ کیاہرسال یاہرماہ یاہرجمعہ؟'' اس نے کہا: ''اے میرے آقا! جب محبت کی بیماری دل پر غالب ہوتی ہے تو تما م اعضاء میں سرایت کر جا تی ہے اور جب دوسرے اعضاء پر غالب آتی ہے تو محبت کا خمار تما م جسم میں پھیل جاتا ہے اور عقل محبوب کی یاد میں کھو جاتی ہے، دل مستغرق ہوجاتا ہے، بدن سا کن ہو جا تا ہے اور جا ہل اس کوجنون سمجھتے ہیں۔''
حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ غلا م اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اولیاء میں سے ہے۔ میں نے دلال سے کہا:''یہ غلا م کتنے میں بیچوگے؟''اس نے دو سو درہم(200) بتائے تومیں نے دو سوبیس درہم دے دیئے اور غلا م کو گھر کے قریب لاکر اس سے کہا:''اندر داخل ہو جاؤ۔'' اس نے انکار کرتے ہوئے پوچھا: '' کیاآپ کے گھروا لے ہیں؟'' میں نے کہا: ''جی ہاں۔'' اس نے کہا: ''غیرمحرم کی طرف کون دیکھ سکتا ہے؟'' میں نے اسے کہا: ''تجھے اجازت ہے۔'' اس نے کہا:'' اللہ عزَّوَجَلَّ پناہ عطافرمائے! جب بھی آپ کی کوئی حاجت ہو گی تو میں اس کو دروازے کے با ہرہی سے پو را کردوں گا۔'' بہرحال میں خاموش ہو گیا اوراسے اس کے حال پر چھوڑ دیاپھر اس کے لئے کھانا لایاتو اس نے کہا: ''میں روزے دار ہوں۔'' جب را ت ہوئی، میں رات کا کھانا لایاتو اس نے کہا: ''مجھے بھوک نہیں۔'' اوروہ گھرکی چوکھٹ پر ہی ٹھہرگیا، آدھی رات کوجب میں اس کے پا س گیا تودیکھا کہ وہ قیام کی حالت میں نماز پڑھ رہا ہے اور اسے میرے آنے کا علم نہ ہوا، جب نماز سے فارغ ہوا تو سجدہ کیا اور بہت رویا۔ میں نے اس کی مناجات سنیں،وہ کہہ رہاتھا: ''اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ ! سب بادشاہوں نے اپنے دروازے بند کر دیئے ہیں لیکن تیرا دروازہ سا ئلوں کے لئے کھلا ہوا ہے۔اے میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ ! ستارے ڈوب رہے ہیں، آنکھیں سو گئی ہیں، تو ایسا زندہ اور دوسروں کو قائم رکھنے والا ہے جس کو نہ اُو نگھ آتی ہے، نہ نیند۔ اے میرے مالک عَزَّوَجَلَّ ! تو نے زمین بچھا کر ہر محبوب کو اس کے محب سے ملا دیا اور تو خود سارے محبت کے ماروں کا محبوب ہے۔ اے تنہا ئی کے ماروں کے غمگسار! اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! اگر تو نے مجھے اپنے دروازے سے دُور کر دیا تو پھر کس کے دروازے پر جا کر التجا کروں گا۔ ياالٰہ العالمین عَزَّوَجَلَّ ! اگر تو مجھے عذاب دے تو بے شک میں مستحقِ عذا ب ہوں اور اگر تو معا ف فرما دے توتوُ جودوکرم والاہے۔''پھر وہ غلا م بیٹھ گیا، اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے رو یا اور کہا:''اے میرے مولیٰ عَزَّوَجَلَّ ! تیرے فضل سے ہی صالحین وعارفین نے نجات حاصل کی، کوتاہی کرنے والوں نے تیری ہی رحمت کے باعث توبہ کی۔ اے معاف فرمانے والے! مجھے بھی اپنے عفوومغفرت کا ذائقہ چکھا دے، اگرچہ میں اس کا اَہل نہیں مگر تو تو معاف فرمانے والا ہے۔''
پھرمیں کمرے میں دا خل ہو گیا اور کسی قسم کی حیرت کااظہار نہ کیا،جب صبح ہوئی تو میں نے اس کے پا س جاکر کہا: ''رات کوکیسی نیند آئی؟'' تواس نے جواب دیا: ''اے میرے آقا! کیا وہ شخص سوسکتا ہے؟ جس کو آگ کے عذاب، خدائے جبَّار