Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
68 - 649
بیان4:         فضائلِ اولیاء رحمہم اللہ تعالٰی کا بیان
حمدِ باری تعالیٰ:
    تمام تعریفیں اس اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جس نے اپنے بندوں میں سے ان کوچُنا جو عبادت کے قابل تھے اور ان کو خدمت گار بنایا، ان کے کئی گروہ بنائے، انہیں اپنی خاص نظرِعنایت سے نوازا، ان سے پختہ عہد لیا،ان کو صاف کیا اور انہیں چن لیا، ان کو بلاکر قریب کیااور ان کو وصل اور لقاء کے ساتھ زندگی بخشی، ان کو نفس کی پستی سے بارگاہ اُنْسِیَّت میں بلند کیا، تسبیح و تقدیس کے جام میں شرا بِ طہور(یعنی پاکیزہ شراب) سے انہیں سیراب کیا تو ان میں سے ہر ایک اُس شراب کے سرور میں خوش اور اس کا خطاب سننے میں مدہوش ہے اور ان میں سے ہرایک اپنے حلقۂ احباب میں بلند رتبہ ہوا اور اس نے اپنے پیاروں کے لئے سحری کے وقت تَجَلِّی فرمائی پس محب نے زندگی کا مزا اٹھایا اور دیدار کرنے میں کامیاب ہوگیاجبکہ ان میں سے وجد کا زخمی کیا ہوا کانپ کر زمین پر تشریف لے آیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کے ظاہری وجود کو فناکیا اور ہمیشہ کی بقا سے نوازا، اور انہوں نے آخری سانس بھی اس کے نام پر قربان کر دیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کو اپنی محبت کے راز عطا کئے تو انہوں نے اس کی غیرت سے خوف کھاتے ہوئے اپنے اوپر غیر کے دروازے بند کر دیئے ،پس اس کی مشک دلوں کے مشام کی طرف سے مہکی تو دلوں نے اپنے محبوب کی طرف سے اس مشک کو سونگھ لیا،اورایک خفی راز اور اس کی پاکیزہ مہک حضرتِ سیدنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے راز کی طرف سے گزر گئی تو وہ اس کے آثار پر سیدھے چلتے گئے،اورحضرتِ سیدنا شبلی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی طرف سے گزری تو وہ محبت کی دلہنوں کی طرح آراستہ ہو کر رات گزارنے لگے ،حضرتِ سیدنا ابویزیدعلیہ رحمۃ اللہ المجید کی طرف سے گزری تو انہوں نے مزید کی صدا لگائی اور ان کی حرارت بڑھ گئی اور حضرت سیدنا جنید بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الہادی کی طرف سے گزری تو وہ محبتِ الہٰی کی قیدمیں مزید پختہ ہوگئے اور حضرتِ سیدنا فضیل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف سے گزری توپوری رات ڈاکہ زنی کے بعد توفیق کے گھوڑوں پر سوار ہوگئے اور انہوں نے اپنی تمام تر کوشش عبادتِ الہٰی میں لگا دی، اور حضرتِ سیدنا خواص علیہ رحمۃ اللہ الرزاق کی طرف سے گزری تو وہ اخلاص کے سمندروں میں غوطہ زن ہوکر خالص جواہر چننے لگے، حضرتِ سیدنا سمنون علیہ رحمۃ اللہ القدوس کی طرف سے گزری تو ان پر محبت اور وجد کے طریقے ظاہر ہوگئے اور وہ پہاڑ میں دیوانوں کی طرح پھرنے لگے اورمحبتِ الٰہی عزوجل میں آوازیں لگانے اور سسکیاں لے کر مسلسل آنسو بہانے لگے۔شاعر اللہ عَزَّوَجَلّ کے سچے محبین کو مخاطب کرکے کہتا ہے۔
اَطْعَمْتُمُوْنِیْ فِی الْوِصَالِ وَفِی اللِّقَا		وَھَجَرْتُمُوْنِی فَالْتَہَبْتُ تَحَرُّقَا
Flag Counter