Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
67 - 649
فرمائی، اگر تو نے میری دعا کو قبول فرما لیاہے، اورمیری حا جت پوری کردی ہے اور میرے دل کو اپنے ذکرسے آباد کر ديا ہے تو مجھے بھی میری بہن سے ملا دے ۔'' اس نے بھی ایک زوردارچیخ ماری اور اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

    پھر تیسری آگے بڑھی اس نے بھی بلند آوازسے دعا کی: '' اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تو ہر ایک کی خاموشی اور گفتگو کو جاننے والا ہے اور تو ہی فضلِ عظیم کا مالک ہے، عزت والا وہی ہے جس کو تو عزت دے، ذلت والا وہی ہے جس کو تو ذلت کا لباس پہنا دے، شرافت اسی کا خاصہ ہے جس کو تو عطا کرے، سعادت مندی وبدبختی اسی کے حصے میں ہے جس کے مقدر میں جو تو لکھ دے، قرب کی لذات وہی حاصل کر سکتا ہے جس کو توقرب عطا فرمائے، دوری وجدائی کا غم وہی جانتاہے جس کو تو اپنی رحمت سے دور کر دے، تیرے فضل وکرم سے وہی محروم ہو سکتاہے جسے توخود محروم رکھے، جس کو تونوازدے وہ نفع حاصل کرنے والا اور جس کو نہ نوازے وہ نقصان اٹھانے والا ہوجاتاہے۔ میں تجھ سے تیرے اس اسم اعظم کے واسطے سے سوال کرتی ہوں کہ جس کو تو نے رات پر رکھا تو وہ تاریک ہوگئی، دن پر رکھا تووہ روشن ہوگیا، پہاڑوں پررکھاتو وہ گر کرہموار ہوگئے، ہواؤں پررکھاتو وہ چلنے لگیں، آسمانوں پر رکھا تو وہ بلند ہوگئے، زمین پر رکھا تو وہ بچھونا بن گئی، اور فرشتوں پر رکھاتو وہ سجدہ ریز ہو گئے۔ اے اللہ عزَّوَجَلَّ! اگر تونے میری حاجت پوری کر دی ہے اورمیری دعا قبول فرمالی ہے تو مجھے بھی میری بہنوں سے ملا دے۔'' پھر اس نے ایک زوردار چیخ ماری اور اس کی روح بھی قفسِ عُنصُر ی سے پرواز کر گئی ۔ حضرتِ سیِّدُنا حارث رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے ان کے احوا ل سے اور ان کی موت کے اس طرح ایک دوسرے کے قریب قریب ہونے سے تعجب ہوا۔

    سبحان اللہ عزَّوَجَلَّ! ان لوگوں کو دیکھو! جن کو حکم دیا گیا توانہو ں نے اطاعت کی اور عمل کئے تو ان کے اعمال قبول کئے گئے، انہیں اپنی مراد ملی، انہوں نے وصال طلب کیا تو اللہ عزَّوَجَلَّ نے ان کو اپنی محبت کی رسی سے وصال عطا فرمایا، دعا کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کی دعا قبول فرمائی، وہ اس کی بارگاہ میں قولاًفعلاً مخلص رہے، اس کی اطاعت میں فرائض و نوافل پورے پورے ادا کئے، انہوں نے اللہ عزَّوَجَلَّ کی ملاقات پسندکی تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے بھی ان سے ملنا پسند کیا اوران کو قرب ووصل عطا فرما کر ان پر بڑا احسان فرمایا پس وہ اس کے پیارے دین پر انتقا ل کر گئے کیونکہ وہ اسی کے اہل تھے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍنَّبِیِّکَ الْعَظِیْمِ وَرَسُوْلِکَ الْکَرِیْمِ وَالدَّاعِیْ اِلَی الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْم
Flag Counter