| حکایتیں اور نصیحتیں |
وہ تمہیں جھٹلائیں تو تم فرماؤکہ تمہارا رب وسیع رحمت والاہے۔''(پ۸،الانعام:۱۴۷) ۔۔۔۔۔۔تواس نے کتنے ہی گناہ معاف فرمادیئے ،کتنے ہی دل خوش کردیئے اورکتنے ہی پشیمانوں کوسند ِقبولیت جاری فرمادی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
(1) قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿53﴾
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتاہے ،بے شک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔(پ24،الزمر:53)
مذکورہ آیتِ مبارکہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے گنہگار، نافرمان، فاسق وفاجر اور سرکش بندوں کو مخاطب فرمایا جنہوں نے یہ سمجھ لیا کہ ان کی مغفرت نہ ہو گی اور وہ رحمتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ سے مایوس ہو گئے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔(پ24، الزمر:53)
یعنی اس کے عفو و کرم اور معاف فرمانے سے مایوس نہ ہونا۔اس کے بعدارشاد فرمایا:اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتاہے ۔ (پ24،الزمر:53)
یعنی وہ اس کے گناہ بخشتا ہے جو توبہ کرے ،ظلم سے باز آجائے اور برے افعال سے معافی طلب کر لے۔ اور فرمایا:اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔'' یعنی اس کے لئےغَفُوْر ہے جو توبہ کرے اور اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرے اوراس کے لئے رَحِیْم ہے جو برے افعال ترک کرکے نیک اعمال کی طرف راغب ہو جائے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابن سیرین علیہ رحمۃ اللہ المبین فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ارشاد فرمایا:''قرآنِ کریم میں کوئی آیت (رحمت کے اعتبار سے ) مذکورہ آیت سے بڑھ کر وسعت والی نہیں۔''
(الموسوعۃ لابن ابی الدنیا،کتاب حسن الظن باللہ، الحدیث۶۸، ج۱، ص۸۴)
حضرتِ سیِّدُنا اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے،میں نے حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو اس آیتِ مبارکہ کی تلاوت کرتے ہوئے سنا :
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ! اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتاہے۔(پ24،الزمر:53) پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا اور اسے کوئی پرواہ نہیں(یعنی سب کے گناہ بخش دے تو بھی اسے کوئی پرواہ نہیں) ۔''
(جامع الترمذی،ابواب تفسیر القرآن، باب من سورۃ الزمر،الحدیث۳۲۳۷ص ۱۹۸۲)