| حکایتیں اور نصیحتیں |
سب خوبیاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جوایسا''رَحِیْم ''ہے کہ اپنے رحمدل بندوں پربے انتہاء رحم فرماتا ہے۔وہ ایسا ''کَرِیْم ''ہے جو نافرمانوں پربھی جودوکرم کی بارش برستاہے۔ وہ ایسا''حَلِیْم ''ہے کہ جب کسی گناہ گارکواپنی لغزش ونافرمانی پرحسرت وندامت کرتے ہوئے ملاحظہ فرماتاہے تواس کی پردہ پوشی فرماتاہے ۔وہ ایسا''عَلِیْم''ہے کہ دلوں کے بھید جانتا ہے ، نیتوں پرمطلع ہے اورزمین وآسمان کی کوئی شئے بھی اس سے پوشیدہ نہیں ۔وہ ایسا ''عَظِیْم'' ہے کہ کسی بھی گناہ کومعاف کرنا اس کے لئے دشوارومشکل نہیں۔وہ کسی عیب کودیکھتاہے تومحض اپنے فضل ونعمت سے چھپادیتاہے کیونکہ اس کی رحمت اس کے غضب پرحاوی ہے۔اس نے مؤمنین کو گناہ اورگمراہی سے نکالنے کے لئے ارشادفرمایا :
''وَ رَحْمَتِیۡ وَسِعَتْ کُلَّ شَیۡءٍ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان: اور میری رحمت ہر چیز کو گھیر ے ہے۔''(پ۹، الاعراف:۱۵۶) پس وہ لغزشوں اورگناہوں کوبخش دیتاہے ۔اور جس شخص نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حرام کردہ کام کو مجبورہوکراختیارکیاوہ گناہگارنہ ہوگا۔جس نے اس کی بارگاہ میں توبہ کرلی وہ اسے نجات عطا فرمائے گااورجس نے اس پرتوکل وبھروسہ کیاوہ ہرمعاملہ میں اسے کافی ہوجائے گا ۔
اے توبہ کرنے والو! تمہیں عذاب سے بچنے کی خوشخبری ہو۔تم اس نعمت پراللہ عَزَّوَّجَلَّ کاشکراداکرو۔کیونکہ تمہارے رب عَزَّوَّجَلَّ نے اپنی ذات پررحمت کولازم کرلیا اورتمہارے لئے سعادت مندی لکھ دی ہے۔اس نے اپنی معرفت کاارادہ کرنے والے عارفین کے لئے علم کوظاہرفرمادیا۔جنت میں اپنے محبوب بندوں کواپنے دیدار کی اجازت عطافرمادی ۔اور انہیں اپنی اُنسیت ومحبت کے جاموں سے سیراب کیاتووہ اس کی بارگاہِ اقدس میں حاضرہوگئے۔۔۔۔۔۔، ڈر والوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے تابعداری اور عاجزی کولازم کرلیااوراپنی گذشتہ خطاؤں پرآنسوبہائے تواس نے ان کے لئے یہ فیصلہ فرمادیا:''قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتاہے ۔''(پ۲۴،الزمر:۵۳) ۔۔۔۔۔۔پس اس نے مغفرت کے ذریعے امان کاتاج ان کے سرپرسجادیاجس سے پہچانے جاتے ہيں ۔
اے اپنی زندگی کے ایَّام غفلت میں ضائع کرنے والے ! اے اپنے نامۂ اعمال کو گناہوں سے بھرنے والے!اپنے مولیٰ عَزَّوَّجَلَّ کی طرف خلوصِ دل اور فرمانبردارنفس کے ساتھ متوجہ ہو جا کیونکہ اس نے عام شفاعت کے مالک ،اپنے محبوب نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے ارشادفرمادیا ہے :فَاِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقُلۡ رَّبُّکُمْ ذُوۡ رَحْمَۃٍ وَّاسِعَۃٍ ۚ
ترجمۂ کنز الایمان:''پھر اگر