Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
626 - 649
زانی اور چور ہو۔''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اگرچہ وہ زانی اور چور ہو۔''میں نے پھر عرض کی : ''اگرچہ وہ زانی اور چور ہو۔'' ارشاد فرمایا:''اگرچہ وہ زانی اور چور ہو ۔''چوتھی بار پوچھنے پر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے فرمایا: ''ابو ذر کی ناک خاک آلود ہو۔'' (سرکا ر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے یہ کلمہ ازراہِ محبت فرمایا)۔ حضرت سیِّدُنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حال میں وہاں سے نکلے کہ آپ کہہ رہے تھے: ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔''
 (صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب الدلیل علی من مات۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث۹۴، ص۶۹۴)
بازار میں داخل ہونے کی دعا:
    امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، حضور سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن، جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے : ''جو بازار میں داخل ہوا اور بلند آوا ز سے یہ کلمات کہے:
'' لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ دَائِمٌ لَا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرِ وَ اِلَیْہِ الْمَصِیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتاہے ،اس کے دس لاکھ گناہ مٹا دیتاہے اور دس لاکھ درجات بلند فرما دیتا ہے۔''
  (جامع الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا دخل السوق،الحدیث ۳۴۲۸،ص۲00۵)
    جب حضرتِ سیِّدُنا قتیبہ بن مسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حدیث ِ پاک سنی تو روزانہ اپنی سواری پر سوار ہو کر بازار جاتے اور یہ حدیث پاک بیان کر کے لوٹ آتے، اس وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں کے امیر تھے۔
 (الاحادیث المختارۃ،مسندعمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ، الحدیث۱۸۷،ج۱،ص۲۹۷)
    اے میرے اسلامی بھائیو!دیکھو !ان اہلِ توحیدکا کردار دیکھو! شرم وحیاان کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر پھیلانے سے نہ روکتی تھی اوریہ لوگ تمام مخلوق کے سامنے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پاکی بیان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے تھے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
''فَاذْکُرُوْنِیْ ۤ اَذْکُرْکُم ْ
ترجمۂ کنزالایمان:تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا۔''(پ۲،البقرۃ:۱۵۲)

    حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُود ونوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ارشاد فرمایا:''جس نے روزانہ سو بار
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
کہا تو یہ اس کے لئے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور سو گناہ معاف ہوں گے،اس دن شام تک شیطان سے حفاظت ہو گی اور اس سے افضل کسی کا عمل نہ ہوگا مگر اسی شخص کا جو اس سے زیادہ عمل کرے۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب فضل التھلیل،الحدیث۶۴0۳،ص۵۳۸)
Flag Counter