| حکایتیں اور نصیحتیں |
''غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِیۡدِ الْعِقَابِ ۙ ذِی الطَّوْلِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ
ترجمۂ کنز الایمان: گناہ بخشنے والااور توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب کرنے والابڑے انعام والااس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔''(پ۲۴،المؤمن:۳) ۔۔۔۔۔۔تو اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کوایک ماننے والے ! باری تعالیٰ کے ہرعیب سے پاک ہونے کی تلوارسے اُن لوگوں کی گردنیں اڑادے جو اس کومخلوق جیسابتاتے ہیں اورخود کو ان باتوں سے بچا جووہ بکتے ہیں اور :
'' فَاِنۡ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ ٭۫ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان :پھر اگر وہ منھ پھیر یں تو تم فرما دو کہ مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں۔''(پ۱۱،التوبۃ:۱۲۹) ۔۔۔۔۔۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اولیاء ہروقت اس کی خفی تدبیر سے ڈرتے ہیں، وہ کسی وقت اس کی عبادت سے غافل ہوتے ہیں نہ اس کے ذکرمیں سستی کرتے ہیں جبکہ کفارکویہ دشوارہے (جبھی توایمان نہیں لاتے) :
''فَتَعٰلَی اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ
ترجمۂ کنزالایمان: تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے ۔''(پ۱۸، المؤمنون:۱۱۶) ۔۔۔۔۔۔تواے بندے! تیر ادھوکے بازدشمن شیطان تجھے دھوکانہ دے دے،اورتُوکسی کفرپرڈٹ نہ جانا اور دنیا کی زیادہ طلبی میں پڑکرفخروتکبرمیں مبتلانہ ہوجانااور:
''وَلَا تَدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۘ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۟
ترجمۂ کنز الایمان : اور اللہ کے ساتھ دوسرے خداکو نہ پوج اس کے سواکوئی خدانہیں۔''(پ۲0،القصص:۸۸) اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
(1) شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ﴿ؕ18﴾اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللہِ الۡاِسْلَامُ ۟
ترجمۂ کنزالایمان:اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں نے اور عالموں نے انصاف سے قائم ہو کر اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں ،عزت والا حکمت والا۔ بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔(پ3،ال عمران:18،19)
حضرتِ سیِّدُنا سعیدبن جبیررضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''کعبہ کے گرد تین سوساٹھ(360)بت تھے ،جب مذکورہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی تو تمام بت سجدہ ریز ہو گئے۔''(تفسیرالقرطبی،سورۃ آل عمران ،تحت الآیۃ۱۸،ج۲،الجزء الرابع،ص۳۴)
حضرتِ سیِّدُنا ابن کیسان سے منقول ہے :''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنی عجیب تدبیر ،پختہ صناعت اور محکم امور سے خود اپنے لئے اپنی مخلوق کے سامنے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔''
(تفسیر زاد المسیر لابن الجوزی،سورۃ آل عمران ،تحت الآیۃ۱۸،ج۱،ص۳۱۱)
حضرتِ سیِّدُنا غالب قطان علیہ رحمۃ اللہ الرحمن فرماتے ہیں کہ''ایک دفعہ میں نے تجارت کی غرض سے کوفہ میں حضرتِ سیِّدُنا اعمش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قریب پڑاؤ ڈالا۔ایک رات جب میں نے بصرہ جانے کا اراد ہ کیا تووہ رات کو تہجد کی نماز پڑھ رہے تھے جب اس آیتِ مبارکہ پر پہنچے :
شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ﴿ؕ۱۸﴾اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللہِ الۡاِسْلَامُ ۟
تو کہنے لگے: ''میں بھی اس کی گواہی دیتا ہوں جس کی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے گواہی دی