| حکایتیں اور نصیحتیں |
(اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کواس کلمہ کااہل بنائے اورہمارا اس کلمہ کوپڑھنااپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔اٰمین)
حمد ِ باری تعالیٰ:
تما م تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جس کی حقیقت کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔وہ ہی گناہوں کو بخشتا ہے اوروہ ہی عیبوں کو چھپاتاہے ۔وہ ہی دکھوں کودورکرتاہے اوروہی شکستہ دلوں کوجوڑتاہے ۔وہ اپنی نظیراورمشابہ سے بلندترہے ۔شکوک و شبہات سے پاک ہے۔ وہ اللہ عَزَّوَّجَلَّ ہے جس کے سواکوئی معبود نہیں۔وہ ''مَحْمُوْد''ہے کہ سختیوں اورتکالیف پر صرف اسی کی حمد کی جاتی ہے ۔ وہ
''مَشْکُوْر''
ہے کہ خوش حالی اورتنگ دستی ہرحال میں اس کا شکر ادا کیا جاتا ہے ۔وہ ہی حقیقی''
کَرِیْم ''
ہے کہ حقیقی جودوکرم سے صرف وہی پہچاناجاتاہے ۔وہ
''رَحِیْم''
اور محبوبِ اعظم ہے کہ رکوع وسجود صرف اس کے لئے ہے ۔ وہ ہی
'' قَدِیْمُ الذَّات''
اور
'' بَدِیْعُ الصِّفَات''
(یعنی بے مثل صفات والا)ہے کہ دُکھوں کودُور کرنے کے لئے اسی کو پکارا جاتا ہے :
''وَ اِنۡ یَّمْسَسْکَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:اور اگر تجھے اللہ کوئی برائی پہنچائے تو ا س کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں۔''(پ۷،الانعام:۱۷)
اے بندو!تمہاراہرمعاملہ اسی کی طرف لوٹتاہے،تمہارارزق اسی کے ذمہ ہے، وہ تمہیں کافی ہے اوروہی تمہارا پروردگار ہے:''ذٰلِکُمُ اللہُ رَبُّکُمْ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ
ترجمۂ کنزلایمان:یہ ہے اللہ تمہارا رب اور ا س کے سوا کسی کی بندگی نہیں۔''(پ۷،الانعام:۱0۲) ۔۔۔۔۔۔ پتھریلی زمینوں کی چمک اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عظمت کوبیان کررہی ہے اوراس کی یکتائی پرنشانیاں قائم ہیں:
'' وَاِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌج لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
ترجمۂ کنزالایمان:اور تمہار معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔''(پ۲،البقرۃ:۱۶۳) ۔۔۔۔۔۔سرکش اور گمراہ لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے وجود کا انکار کیونکرکرتے ہیں ؟حالانکہ وہ زندہ ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی وحدانیت کوکیسے جھٹلایا جا سکتا ہے؟ یا کیسے اس کی یکتائی کا انکار کیا جاسکتا ؟جبکہ وہ فرمارہاہے :
''شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ
ترجمۂ کنزالایمان : اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ ''(پ۳،ال عمران: ۱۸) ۔۔۔۔۔۔اس نے اپنی حکمت بالغہ سے اشیاء کااندازہ رکھا اور اپنی قدرت کاملہ سے اندھیرے اور روشنی کو پیدا کیا اور
'' ہُوَ الَّذِیۡ یُصَوِّرُکُمْ فِی الۡاَرْحَامِ کَیۡفَ یَشَآءُ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ
ترجمۂ کنزالایمان: وہی ہے کہ تمہاری تصویر بناتا ہے ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہے اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں ۔''(پ۳،اٰل عمران:۶) ۔۔۔۔۔۔ وہی عیبوں کو چھپانے والا اور کمزوروں پر رحم فرمانے والااور
وَ عِنۡدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیۡبِ لَا یَعْلَمُہَاۤ اِلَّا ہُوَ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان: اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی انہیں وہ جانتا ہے ۔''(پ۷،الانعام:۵۹)۔۔۔۔۔۔تووہ کیوں اس کی بخشش نہ فرمائے جو اس کی بارگاہ میں رجوع لائے ۔اس لئے کہ اس کی یہ