Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
618 - 649
تھی جو میں نے کبھی نہ سونگھی تھی۔ وہ قدم بقدم چلتے ہوئے میرے والد محترم کے قریب تشریف لائے اور ان کے چہرے سے چادر ہٹا کر اپنا مبارک ہاتھ چہرے پر پھیرنے لگے۔ والد صاحب کاچہرہ اچانک چمک اٹھا۔پھر وہ پلٹنے لگے تو میں ان کے کپڑوں سے لپٹ گیااور ان سے دریافت کیا:''اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر رحم فرمائے ،آپ کون ہیں؟جن کے سبب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میرے والد ِ محترم پر اس ویرانے میں یہ احسان فرمایاہے۔''انہوں نے پوچھا:''کیا تم مجھے نہیں پہچانتے؟میں صاحب قرآن محمد بن عبداللہ ( صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم) ہوں، تیرے والد ِ گرامی تو  گناہگارتھے لیکن مجھ پر کثرت سے درود پاک بھیجتے تھے۔ جب یہ اس بیماری میں مبتلا ہوئے تو مجھ سے فریاد کی اور بے شک جو مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھتاہے میں اس کی فریاد رسی کرتا ہوں ۔'' پھر میں بیدار ہو ا تو دیکھا کہ میرے والد ِگرامی کا چہرہ بالکل سفید ہو چکاتھا۔''
 (تفسیر روح البیان،سورۃ الاحزاب، تحت الآیۃ۵۶، ج۷،ص۲۲۵)
    اے میرے پيارے اسلامی بھائیو!اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر کثرت سے درود پاک پڑھو۔ بے شک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر درود بھیجنا  گناہوں کی بخشش اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت کا باعث ہے، درودِ پاک بھیجنے والا جہنم کے عذاب سے محفوظ رہے گا اورجنت میں ابدی نعمتوں کا مستحق ہو گا۔ 

    ایک روایت میں ہے کہ''حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درود پڑھنے والوں کے لئے دس عزتیں ہیں:(۱)۔۔۔۔۔۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت(۲)۔۔۔۔۔۔نبئ مختارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی شفاعت (۳)۔۔۔۔۔۔معزز ملائکہ کی موافقت(۴)۔۔۔۔۔۔منافقین وکفارکی مخالفت(۵)۔۔۔۔۔۔خطاؤں اورگناہوں کی معافی(۶)۔۔۔۔۔۔حاجات کی تکمیل (۷)۔۔۔۔۔۔ظاہر وباطن کی روشنی(۸)۔۔۔۔۔۔جہنم سے نجات (۹)۔۔۔۔۔۔جنت میں داخلہ اور (۱0)۔۔۔۔۔۔رب عَزَّوَّجَلَّ کے سلام کی بشا ر ت ۔ ''
بارگاہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں ہماری التجا:
    یااللہ عَزَّوَجَلَّ !تو ہمارے سردارمحمد ِمصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر رحمت بھیج جن کو تو نے تمام مخلوق پر فضیلت اور بلند مقام عطافرمایا،دین اسلام کی طرف ہدایت دینے والا اور راہ ِجنت کی طرف رہنمائی کرنے والا بنایا۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! یارب العلمین ! ہماری طرف سے آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر درودِ پاک بھیج جیسے تو نے ہمیں درود بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

    یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہمیں شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے گروہ میں اٹھا، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اتباع میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں رکھ، ہمیں شریعتِ محمدیہ عَلٰی صَاحِبِہَا
Flag Counter