Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
616 - 649
ان کی آل پر رحمت بھیج اور مجھے اس مصیبت سے چھٹکارا عطا فرما۔'' تو حضور سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں نے گلیوں میں ملائکہ کاازدحام دیکھا جو تیرے ان کلمات کو لکھ رہے تھے، پس جو شخص ایسی مصیبت میں مبتلا ہو جس میں تو مبتلا ہوا اور یہ کلمات کہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اس مصیبت سے نجات عطا فرما ئے گا۔''
  (المستدرک،کتاب آیات رسول اللہ عزّوجلّ۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث۴۲۹۴، ج۳، ص۵۲۲)
    منقول ہے، محدثینِ کرام رحمہم اللہ قیامت کے دن اپنے قلم دان لئے حاضر ہوں گے، اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرتِ سیِّدُنا جبرائیلِ امین علیہ الصلٰوۃوالسلام سے فرمائے گا:''اے جبرائیل!ان کی تمام حاجات پوری کر دو کیونکہ یہ دنیا میں نبئ کریم (صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم) پر کثرت سے درود بھیجتے تھے، اور انہیں ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کر دو۔''
بآواز بلند درود پڑھنے والوں کی بخشش ہوگئی:
    ایک بزرگ کا بیان ہے،''میرا ایک  گناہ گار پڑوسی تھا۔ اس کی وفات کے بعد میں نے اسے خواب میں جنت میں دیکھا تو پوچھا: ''تمہیں یہ مقام کیسے ملا؟'' اس نے بتایا:''میں ایک اجتماعِ ذکر میں حاضر ہوا۔ ایک محدث صاحب کو رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا یہ فرمان بیان کرتے سنا کہ ''جو شخص رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر بلند آواز سے درودِ پاک بھیجے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔''یہ کہنے کے بعد ان محدث صاحب نے بآوازِ بلند درودِ پاک پڑھا پھر میں نے اور تمام اہلِ اجتماع نے درودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسی دن ہمیں بخش دیا۔''
    (فضائل درودوسلام بحوالہ سعادۃ الدارین،ص۱۵۸)
    شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہانے ارشاد فرمایا:''ایک دن جبرائیلِ امین علیہ الصلٰوۃوالسلام نے میرے پاس حاضر ہو کر عرض کی : ''اے محمد مصطفی(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم) !میں آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے پاس ایسی خوشخبری لے کر حاضر ہوا ہوں جو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم سے پہلے کسی کے پاس لایا نہ بعد میں (لاؤں گا)،اوروہ یہ کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : ''(اے محبوب!) تیراجو امتی تجھ پر تین مرتبہ درود پاک پڑھے گا اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور اگر بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اسے بخش دیا جائے گا۔'' یہ سن کر آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدۂ شکر اداکیا۔''
 (المستطرف فی کل فن مستظرف،باب۸۴ فیماجاء فی فضل الصلاۃ۔۔۔۔۔۔الخ،ج۲،ص۵0۵)
    منقول ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو مرنے کے بعد قبر میں عذاب میں مبتلادیکھ کر بہت غمگین ہوئی اور گریہ وزاری کرنے لگی۔ پھر اس عورت نے دوبارہ اپنے بیٹے کو رحمت و نور کی چھماچھم بارش میں دیکھ کر اس کے متعلق دریافت کیا؟تو اس نے جواب دیا: ''ایک شخص اس قبرستان سے گزرا اس نے حضور نبئ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھ کر اس کا ثواب تمام مردوں کو
Flag Counter