Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
610 - 649
کثرت کروکہ درودِپاک غموں اور مصیبتوں کودورکرتااور بیماریوں سے شفادیتاہے۔ اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پردرودپاک پڑھنے کاحکم تو خود اللہ عَزَّوَجَلَّ نے دیاہے ۔ وہ تمہیں خبردار کرتے ہوئے،سمجھاتے ہوئے ،یاددلاتے ہوئے اورسکھاتے ہوئے ارشادفرمارہاہے:
 (1) اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿56﴾
ترجمۂ کنزالایمان :بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی)پر۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔(پ22،الاحزاب:56)

    حضرت سیِّدُنا ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ میں سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب و سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضرہوا،آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے چہرے پر بشاشت (یعنی خوشی )کے آثار تھے،میں نے عرض کی: ''یا رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!میں نے کبھی آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کو آج کی طرح اتناخوش وخرم اور ہشاش بشاش نہیں دیکھا ۔'' تو ارشاد فرمایا:''آج میں کیونکر خوش نہ ہوں گا کہ ابھی میرے پاس جبرائیلِ امین علیہ الصلٰوۃوالسلام آئے اور عرض کی: ''یا رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا جو امتی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پرایک بار درود بھیجے اس کے عوض اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں،دس گناہ معاف ہوتے ہیں اوردس درجات بلند ہوتے ہیں اور مالکِ حقیقی عَزَّوَجَلَّ بھی درودِ پاک بھیجنے والے کی مثل کہتا ہے۔''
(المسند للامام احمدبن حنبل،حدیث ابی طلحۃ، الحدیث۱۶۳۵۲،ج۵، ص۵0۹)
    ایک دوسری روایت میں ہے: ''اللہ عَزَّوَجَلَّ د رود پڑھنے والے پر اس کے قول کی مثل رحمتیں اور برکتیں لوٹاتا ہے۔''
رُخِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی نورانیت:
    اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں:''میں وقت سحر کچھ سِی رہی تھی کہ سوئی میرے ہاتھ سے گر گئی اورچراغ بجھ گیا۔ اتنے میں حضور نبئ کریم، ر ء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تشریف لے آئے، آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کے چہرۂ اقدس کے نور سے سارا کمرہ جگمگا اٹھااور سوئی مل گئی۔( اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ رب العزّت فرماتے ہیں):
؎ سوزن گم شدہ ملتی ہے تبسُّم سے تیرے		شام کو صبح بناتا ہے اجالا تیرا

(حدائق بخشش)
    میں نے عرض کی :''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا چہرۂ انور کتنا روشن ہے؟تو آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اے عائشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا)!ہلاکت ہے اس کے لئے جو بروزِ قیامت مجھے نہ دیکھے گا۔'' میں نے عرض کی:''بروزِ قیامت آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کی زیارت سے کون محروم رہے گا؟'' آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ و
Flag Counter